اسلام آباد: چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی تین روزہ اہم سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ جہاں ان کا استقبال نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کیا۔
چینی وزیر خارجہ کے نور ایئربیس پہنچنے پر وزارت خارجہ اور چینی سفارت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
وانگ ژی کو پاکستان کے روایتی لباس پہنے ہوٗے بچوں نے پھول پیش کرتے ہوٗے خوش آمدید کہا۔
چینی وزیر خارجہ وانگ یی اہم ترین دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ ان کا استقبال پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار نے کیا۔ چینی وزیر خارجہ کل اسحاق ڈار کے ہمراہ چھٹے وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی میزبانی کریں گے۔
— HTN Urdu (@htnurdu) August 20, 2025
وانگ یی بھارت اور افغانستان کا دورہ مکمل کر کے پاکستان آ رہے ہیں۔ pic.twitter.com/UzcAsAC4tV
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران پاک – چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد اسلام آباد میں ہوگا۔ جہاں چینی وزیر خارجہ مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔
چینی وزیر خارجہ اسلام آباد میں پاک – چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چھٹے اجلاس میں چین کی نماٗندگی کریں گے۔ جسکی مشترکہ صدارت چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور پاکستان میں ان کے ہم منصب اسحاق ڈار کریں گے۔
چینی وزیر خارجہ کا دورہ پاک- چین تعلقات کو مزید مستحکم اور باہمی تجارت میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
دیکھیں: افغانستان، چائنہ اور پاکستان کے درمیان کابل میں سہہ فریقی کانفرنس، اسحاق ڈار کی شرکت