پی ٹی آئی لانگ مارچ اور راستوں کی بندش پر پشاور کے تاجر سڑکوں پر نکل آئے؛ ٹائر جلا کر خیبر روڈ بند کر دیا اور کاروبار کی تباہی پر شدید احتجاج کیا۔

October 5, 2026

خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات، پولیس کی خالی اسامیوں اور سی ٹی ڈی کی استعداد پر سوالات اٹھا دیے۔

October 5, 2026

بھارتی ٹریولر انکیتا کمار نے افغانستان میں طالبان اہلکاروں سے ملاقاتوں کے حیران کن انکشافات کیے، پاکستان مخالف بیانات اور بھارت سے قربت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

October 5, 2026

ماسکو فارمیٹ کے آٹھویں اجلاس میں پاکستان نے افغان سرزمین سے دہشت گردی کو علاقائی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے مؤثر اقدامات پر زور دیا۔

October 5, 2026

گلوبل پیس اسٹریٹیجی فورم نے پاکستان کو افغانستان سے لاحق سکیورٹی خطرات پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے مربوط حکمتِ عملی پر زور دیا ہے۔

October 5, 2026

کراچی میں مسلسل بارشوں کی باعث آج عام تعطیل، وزیر اعلیٰ کا مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی شہر کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مراد علی شاہ نے حکم دیا کہ شہریوں کی مدد اور پانی کی فوری نکاسی یقینی بنائی جائے
کراچی شہر کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مراد علی شاہ نے حکم دیا کہ شہریوں کی مدد اور پانی کی فوری نکاسی یقینی بنائی جائے

کراچی شہر میں صوبائی وزیر سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے بھی مکمل طور پر متحرک ہیں

August 20, 2025

کراچی: حالیہ بارشوں و نقصان کے باعث سندھ کے صوبائی وزرا میدان عمل میں۔ بلدیاتی ادارے شہر میں کام کرتے نظر آئے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزے لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ شہر کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مراد علی شاہ نے حکم دیا کہ شہریوں کی مدد اور پانی کی فوری نکاسی یقینی بنائی جائے۔

اطلاعات کے مطابق دورے کے دوران صوبائی وزرا ، میئر اور کمشنر کراچی بھی وزیرِ اعلی کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر مراد علی شاہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے شہر میں کام کرتے نظر آئیں۔

انہوں نے مختلف شاہراہوں سے گزرتے ہوئے پانی کی نکاسی کا جائزہ لیا۔ جہاں انتظامیہ نے بتایا کہ شاہراہ فیصل سے پانی نکالا جا چکا لیکن کچھ خراب گاڑیاں اور کچرا اب بھی موجود ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس کو گاڑیوں کی حفاظت کا حکم دیا اور ساتھ ہی ٹریفک حکام کو ہدایت دی کہ گاڑیوں کو لفٹ کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔

مراد علی شاہ نے نیو ٹاؤن اور کشمیر روڈ ، ایمپریس مارکیٹ اور صدر کی صورتحال کا بھی جائزہ لیتے ہوئے وہاں بھی نکاسی کو بہتر بنانے کی ہدایت جاری کردی۔

بارشوں کی صورتحال کے پیشِ نظر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بھی کراچی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔

شرجیل میمن کا بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا بارشوں کے باعث متاثرہ علاقوں میں حکومت سندھ میدانِ عمل میں ہے۔نیز صوباٗی حکومت کی مشینری بھی مکمل طور پر فعال ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا برساتی نالوں سے رکاوٹوں ہٹانے کے لیے سندھ حکومت اقدامات کررہی ہے۔ صوبائی حکومت ہرگز عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی نیز شہریوں کو مشکلات سے بچاؤ اورسہولیات فراہم کرنے کے لیے ہوصورت میں وسائل استعمال کیے جائیں گے۔

اسکے علاوہ کراچی شہر میں صوبائی وزیر سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے بھی مکمل طور پر متحرک ہیں۔

دیکھیں: کے پی کے میں حالیہ بارشوں کے باعث 358 افراد جاں بحق ہوئے؛ پی ڈی ایم اے

متعلقہ مضامین

پی ٹی آئی لانگ مارچ اور راستوں کی بندش پر پشاور کے تاجر سڑکوں پر نکل آئے؛ ٹائر جلا کر خیبر روڈ بند کر دیا اور کاروبار کی تباہی پر شدید احتجاج کیا۔

October 5, 2026

خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات، پولیس کی خالی اسامیوں اور سی ٹی ڈی کی استعداد پر سوالات اٹھا دیے۔

October 5, 2026

بھارتی ٹریولر انکیتا کمار نے افغانستان میں طالبان اہلکاروں سے ملاقاتوں کے حیران کن انکشافات کیے، پاکستان مخالف بیانات اور بھارت سے قربت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

October 5, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *