قومی سلامتی پر جگت بازی بند کریں! مولانا، جوانوں کی قربانیوں کا تمسخر مت اڑائیں۔

دفاعی امور اور سیکیورٹی اقدامات پر سیاسی تنقید: حقائق اور زمینی تقاضے

قومی سلامتی جیسے حساس معاملے کو سیاسی جلسوں میں جگت بازی کا نشانہ بنانا اور مولانا فضل الرحمن کی طرف سے عارضی کرفیو کا تمسخر اڑانا سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی توہین ہے، جس سے ملک میں بداعتمادی پھیلتی ہے۔

پی ٹی آئی مارچ: پشاور کے تاجر سڑکوں پر، صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی

پی ٹی آئی لانگ مارچ اور راستوں کی بندش پر پشاور کے تاجر سڑکوں پر نکل آئے؛ ٹائر جلا کر خیبر روڈ بند کر دیا اور کاروبار کی تباہی پر شدید احتجاج کیا۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ احتجاج

پی ٹی آئی لانگ مارچ اور راستوں کی بندش کے خلاف پشاور کے تاجروں کا احتجاج، خیبر روڈ بند کر کے حکومت مخالف نعرے بازی۔

October 5, 2026

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور راستوں کی بندش کے خلاف تاجر برادری نے پیر کے روز صوبائی دارالحکومت میں شدید احتجاج کیا۔ تاجروں نے خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور سڑکوں پر ٹائر جلا کر ٹریفک معطل کر دی۔

احتجاج اسمبلی چوک اور خیبر روڈ پر کیا گیا، جہاں مشتعل مظاہرین نے کالے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ ٹائر جلانے اور دھرنے کے باعث خیبر روڈ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس مظاہرے میں تاجر وفود کے علاوہ مختلف مکاتب فکر اور اقلیتی برادری کے افراد نے بھی شرکت کی۔

اربوں کا کاروبار بند

مظاہرین کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کا پنجاب کے ساتھ روزانہ اربوں روپے کا تجارتی لین دین ہوتا ہے۔ راستے بند ہونے سے ترسیل رک گئی ہے اور کاروبار مکمل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ مظاہرین کے مطابق، سیاسی مارچ کے باعث تاجر برادری کو بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

صوبائی قیادت پر تنقید

تاجر رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی اور معاشی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ صوبے میں مہنگائی اور بے روزگاری تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ اراکین اسمبلی صرف سیاسی مارچ اور پاور شو میں مصروف ہیں، جبکہ عوام اور تاجروں کے مسائل کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

دیکھیے: پی ٹی آئی مارچ میں سرکاری مشینری کا استعمال، مسلح افراد کی موجودگی کا انکشاف

متعلقہ مضامین

یورو میڈ مانیٹر اور اقوام متحدہ کی رپورٹس میں اسرائیلی حراستی مراکز کے اندر فلسطینی قیدیوں پر سیکیورٹی کتوں کے ذریعے جنسی زیادتی اور منظم تشدد کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

November 7, 2026

خیبر پختونخوا میں پولیس کے سیکیورٹی الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ اور جدید آلات کے لیے 9 ارب روپے کی منظوری سے فورس کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

November 7, 2026

قومی سلامتی جیسے حساس معاملے کو سیاسی جلسوں میں جگت بازی کا نشانہ بنانا اور مولانا فضل الرحمن کی طرف سے عارضی کرفیو کا تمسخر اڑانا سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی توہین ہے، جس سے ملک میں بداعتمادی پھیلتی ہے۔

November 7, 2026

سعودی اتحادی افواج کا دعویٰ ہے کہ حوثیوں کی جانب سے ریاض کی طرف داغا گیا کروز میزائل فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا۔

November 7, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *