ڈیرہ اسماعیل خان میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق داناسر کے مقام پر بریک فیل ہونے کے باعث گاڑی کھائی میں جا گری۔ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ گاڑی خانوزئی، بلوچستان سے ڈیرہ اسماعیل خان آ رہی تھی کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
اس موقع وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اس سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
انہوں نے انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اس مشکل کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔
دیکھیں: باکا خیل میں پاک فضائیہ کا کامیاب آپریشن، بنوں ایف سی لائن حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک