حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے دیگر اہم رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ اس لیے پولیس نے پرانے مقدمات میں جاری وارنٹس پر فوری عملدرآمد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 10, 2026

حوثیوں کے ساحلی شہر موخا پر قبضے سے باب المندب خطرے میں پڑ گیا ہے، جبکہ سعودی اتحادی فورسز نے شدید فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔

September 10, 2026

سہارنپور میں فجر سے پہلے مسجد گرا دی گئی، ملبے سے 1909 کی اینٹ اور صدی پرانا کنواں نکلا۔ بابری سے نوح تک، مودی حکومت اور آر ایس ایس کے ایجنڈے کا مکمل تجزیہ۔

September 10, 2026

افغانستان میں القاعدہ اور ٹی ٹی پی کے گٹھ جوڑ پر عالمی رپورٹس نے مہر لگا دی ہے۔ اس لیے خطے کے امن اور اقتصادی منصوبوں کو درپیش خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔

September 10, 2026

گلزادی بلوچ کیس میں قانونی کارروائی کے خلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم سامنے آئی ہے۔ اس لیے غیر مصدقہ دعوؤں کے ذریعے عدالتی نظام پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

September 10, 2026

پاک یو اے ای اسٹریٹجک شراکت داری نئے دور میں داخل ہو گئی ہے۔ اس لیے دونوں برادر ممالک نے دفاع، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

September 10, 2026

پاکستان میں دہشت گردی کو افغان سرزمین سے پشت پناہی حاصل ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس ایسے ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں افغان سرزمین سے سرگرم ہیں اور پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں۔
پاکستان میں دہشت گردی میں افغان سرزمین ملوث ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج سمیت دہشت گرد تنظیمیں افغان سرزمین سے سہولت اور تربیت حاصل کرتی ہیں، پاکستان افغان حکومت سے مؤثر کارروائی کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔

July 31, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود طالبان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔ ان کے مطابق پاکستان کے پاس ایسے ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں افغان سرزمین سے سرگرم ہیں اور پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہی

انہوں نے بتایا کہ تحریک طالبان پاکستان(ریاست فتنہ الخوارج) قرار دیتی ہے، اور دیگر دہشت گرد گروہ افغانستان سے سہولت، تربیت، پناہ اور بعض معاملات میں اسلحہ حاصل کرتے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان کے پاس گرفتار دہشت گردوں کے اعترافات، انٹیلی جنس معلومات اور دیگر شواہد موجود ہیں جو اس مؤقف کی تائید کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بارہا افغان حکام سے مطالبہ کر چکا ہے کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کریں اور پاکستان مخالف گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ ہونے دیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیمیں بھارت، آر ایس ایس اور افغانستان میں موجود دہشت گرد عناصر کے تعاون سے پاکستان میں کارروائیاں کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق سکیورٹی فورسز اب ان عناصر کے خلاف دفاعی نہیں بلکہ جارحانہ حکمت عملی کے تحت کارروائیاں کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا اصل ہدف سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عام شہری، پولیس، ترقیاتی منصوبے، مزدور، کنٹریکٹرز اور بلوچستان کی معیشت ہے، تاکہ خوف و ہراس پھیلا کر ترقی کا عمل روکا جا سکے۔ ان کے مطابق حملوں کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر منظم انداز میں پھیلائی جاتی ہیں تاکہ ریاست مخالف بیانیے کو فروغ دیا جا سکے۔

خیال رہے کہ حالیہ عرصے میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع، بشمول ہنگو، سوات اور بنوں میں بھی دہشت گردی کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ سکیورٹی حکام گاہے بگاہے یہ مؤقف دہراتے رہے ہیں کہ صوبے میں سرگرم عسکریت پسند گروہوں کو سرحد پار سے استعمال ہونے والی سہولت کاری اور پناہ گاہوں تک رسائی حاصل ہے، جو مجموعی طور پر افغان سرزمین سے دہشت گردی کی مسلسل شکایات کا حصہ ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور توقع رکھتا ہے کہ طالبان رجیم اپنی سرزمین کسی بھی دہشت گرد تنظیم کے استعمال سے روکے گی، کیونکہ دونوں ممالک کے امن اور استحکام کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

دیکھیے: سوات اور ہنگو میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشت گرد ہلاک

متعلقہ مضامین

حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے دیگر اہم رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ اس لیے پولیس نے پرانے مقدمات میں جاری وارنٹس پر فوری عملدرآمد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 10, 2026

حوثیوں کے ساحلی شہر موخا پر قبضے سے باب المندب خطرے میں پڑ گیا ہے، جبکہ سعودی اتحادی فورسز نے شدید فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔

September 10, 2026

سہارنپور میں فجر سے پہلے مسجد گرا دی گئی، ملبے سے 1909 کی اینٹ اور صدی پرانا کنواں نکلا۔ بابری سے نوح تک، مودی حکومت اور آر ایس ایس کے ایجنڈے کا مکمل تجزیہ۔

September 10, 2026

افغانستان میں القاعدہ اور ٹی ٹی پی کے گٹھ جوڑ پر عالمی رپورٹس نے مہر لگا دی ہے۔ اس لیے خطے کے امن اور اقتصادی منصوبوں کو درپیش خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔

September 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *