کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

وزیرستان کے احسان محسود نے تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا گولڈ میڈل جیت لیا

وزیرستان کے احسان محسود نے تھائی لینڈ میں منعقدہ عالمی تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں بھارت اور سری لنکا کے حریفوں کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
وزیرستان کے احسان محسود نے تھائی لینڈ میں تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا گولڈ میڈل جیت لیا

تھائی لینڈ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں پاکستانی فائٹر احسان محسود کا ڈنکا؛ قازقستان، بھارت اور سری لنکا کو ہرا کر گولڈ میڈل پاکستان کے نام کر دیا۔

August 3, 2026

پاکستان کے لیے ایک اور عظیم اور تاریخی اعزاز، جہاں جنوبی وزیرستان جیسے دشوار گزار علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان فائٹر احسان محسود نے تھائی لینڈ میں منعقدہ بین الاقوامی تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں سنسنی خیز مقابلوں کے بعد گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔

وزیرستان جیسے پسماندہ علاقے سے نبردازمائی کرتے ہوئے اس ہونہار نوجوان کا عالمی سطح پر یہ شاندار کامیابی حاصل کرنا نہ صرف کھیلوں کی دنیا کے لیے ایک عظیم پیش رفت ہے، بلکہ اسے قبائلی اضلاع اور بالخصوص وزیرستان کی ترقی، معیاری تعلیم اور امن کی جانب ایک نہایت اہم اور مثبت پیش قدمی قرار دیا جا رہا ہے۔

احسان محسود نے ایونٹ کے پہلے ہی مرحلے میں قازقستان کے نامور کھلاڑی کو پچھاڑ کر فاتحانہ آغاز کیا۔ سیمی فائنل کے معرکے میں انہوں نے روایتی حریف بھارت کے فائٹر کو چت کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی۔ فائنل کے سنسنی خیز مقابلے میں انہوں نے سری لنکن حریف کو شکست فاش دے کر طلائی تمغے پر قبضہ جمایا اور عالمی افق پر سبز ہلالی پرچم لہرایا۔

اس عظیم فتح کے بعد احسان محسود کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، والدین کی دعاؤں اور پوری قوم کی خلوص بھری محبتوں کا ثمر ہے، لہذا وہ یہ تمغہ اپنے ملک اور بالخصوص اپنے علاقے کے غیور اور باہمت عوام کے نام منسوب کرتے ہیں۔

سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ احسان محسود کی یہ پیش رفت اس بات کا روشن ثبوت ہے کہ اگر وزیرستان اور دیگر قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو تعلیم، کھیل اور مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ منفی پراپیگنڈے اور بدامنی کا خاتمہ کر کے امن و ترقی کی نئی تاریخ رقم کر سکتے ہیں۔

دیکھیے: شمالی وزیرستان: فتنہ الخوارج کا مسجد پر کواڈ کاپٹر حملہ، ایک شہری جاں بحق

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *