برطانوی جریدے ‘دی ٹیلی گراف’ کی رپورٹ نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار کے دوران افغانستان میں بڑھتی ہوئی غربت، 34 لاکھ شہریوں کے انخلا، خواتین پر پابندیوں اور انسانی بحران کی سنگین تصویر پیش کر دی ہے۔

August 15, 2026

طالبان کے وزیرِ دفاع ملا محمد یعقوب کے الزامات پر پاکستان نے واضح کیا ہے کہ تعلقات میں بہتری کے لیے افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی کی دہشت گردی پر ٹھوس اور قابلِ تصدیق کارروائی ضروری ہے۔

August 15, 2026

یومِ آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، ان کے تجربے کو قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ قرار دیا۔

August 15, 2026

ذبیح اللہ مجاہد کے بی بی سی انٹرویو نے طالبان حکومت کے 5 سال بعد بھی افغانستان میں سیاسی عدم شمولیت، 20 سالہ عبوری نظام اور پابندیوں پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

August 15, 2026

خاران کے علاقے لجے میں سکیورٹی فورسز کا فتنۂ ہندوستان کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ابتدائی طور پر 7 دہشتگرد ہلاک، سرچ آپریشن جاری۔

August 15, 2026

شمالی وزیرستان کے ٹنڈی گاؤں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مارٹر گولے کی زد میں آ کر ٹی ٹی پی کا خطرناک خارجی دہشتگرد ابوبکر عرف سبین ہلاک ہو گیا۔

August 15, 2026

وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ سے منسوب اے آئی ویڈیو جعلی قرار

وزارتِ اطلاعات نے سوشل میڈیا پر وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے منسوب اے آئی کی مدد سے تیار کردہ ویڈیو کو من گھڑت پراپیگنڈا قرار دے دیا ہے۔
وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ سے منسوب اے آئی ویڈیو جعلی قرار

وزارتِ اطلاعات نے عطاء اللہ تارڑ سے منسوب اے آئی کی مدد سے تیار کردہ ویڈیو کو من گھڑت اور پراپیگنڈا قرار دے دیا ہے۔

July 31, 2026

سوشل میڈیا پر پاکستان اور اس کے قومی اداروں کے خلاف اے آئی کے ذریعے تیار کردہ ایک گمراہ کن اور جعلی ویڈیو پھیلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر وزارتِ اطلاعات و نشریات نے فوری طور پر باضابطہ فیکٹ چیک اور الرٹ جاری کر دیا ہے۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر پھیلی اس جعلی ویڈیو میں ایک صارف ساجد یوسف شاہ کے فرضی ٹویٹ کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ ٹویٹ میں یہ من گھڑت دعوی کیا گیا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کسی امریکی ڈیجیٹل نیٹ ورک یا بوٹ فارمز کا سنسنی خیز انکشاف کیا ہے، جبکہ حقیقت میں ایسا کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے۔

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ویڈیو مصنوعی ذہانت یعنی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔ اس میں وفاقی وزیر اطلاعات، وفاقی وزیر قانون اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر کی آواز اور ویڈیو میں ردوبدل کر کے ان سے منسوب ایسی گفتگو شامل کی گئی ہے جو انہوں نے کبھی کی ہی نہیں تھی۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اس پراپیگنڈا مہم کا بنیادی مقصد عوام میں سنسنی اور تشویش پھیلانا ہے۔ وفاقی وزرا کی جانب سے کسی غیر ملکی ڈیجیٹل نیٹ ورک یا بوٹ فارمز کے بے نقاب ہونے کے تمام دعوے بالکل بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

حکومتی ذرائع نے عوام اور تمام سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بغیر تصدیق کسی بھی قسم کی ویڈیو یا خبر کو شیئر کرنے سے گریز کریں۔ اس قسم کے مواد کو آگے بڑھانا غیر ملکی پروپیگنڈے کا حصہ بننے کے مترادف ہے، لہٰذا ایسی ویڈیوز کی فوری نشاندہی کر کے انہیں رپورٹ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

برطانوی جریدے ‘دی ٹیلی گراف’ کی رپورٹ نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار کے دوران افغانستان میں بڑھتی ہوئی غربت، 34 لاکھ شہریوں کے انخلا، خواتین پر پابندیوں اور انسانی بحران کی سنگین تصویر پیش کر دی ہے۔

August 15, 2026

طالبان کے وزیرِ دفاع ملا محمد یعقوب کے الزامات پر پاکستان نے واضح کیا ہے کہ تعلقات میں بہتری کے لیے افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی کی دہشت گردی پر ٹھوس اور قابلِ تصدیق کارروائی ضروری ہے۔

August 15, 2026

یومِ آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، ان کے تجربے کو قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ قرار دیا۔

August 15, 2026

ذبیح اللہ مجاہد کے بی بی سی انٹرویو نے طالبان حکومت کے 5 سال بعد بھی افغانستان میں سیاسی عدم شمولیت، 20 سالہ عبوری نظام اور پابندیوں پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

August 15, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *