استنبول مذاکرات کی ناکامی کی بنیادی وجہ طالبان وفد کے اندرونی اختلافات اور امریکا کو بطورِ ضامن لانے کے غیر متوقع مطالبے تھے، جس کا واضح مقصد مالی امداد بحال کرنا تھا

October 28, 2025

آکاخیل حملے کی ذمہ داری تحریکِ طالبان پاکستان نے قبول کی ہے جس میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں

October 28, 2025

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے

October 28, 2025

رپورٹ کے مطابق حکومتی پالیسی، برآمدات میں اضافہ اور ترسیلات زر نے معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کیا ہے

October 28, 2025

استنبول مذاکرات میں پاکستانی وفد نے امن و امان سے متعلق اہم مطالبات پیش کیے لیکن طالبان وفد کی جانب سے مثبت پیش رفت اور سنجیدگی نہ ہونے کے باعث مذاکرات بغیر کسی نتیجہ کے روک دیے گئے

October 28, 2025

پاکستان نے بھارت سے متصل فضائی حدود میں عارضی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔ کل اور پرسوں 28 اور 29 اکتوبر کو صبح 6 سے 9 بجے تک یہ راستے بند رہیں گے

October 28, 2025

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تربت کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی اقدامات کا جائزہ

قبل ازیں تربت آمد پر کور کمانڈر بلوچستان نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔

1 min read

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تربت کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی اقدامات کا جائزہ

فیلڈ مارشل نے بلوچستان کے عوام کی خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔

August 23, 2025

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے علاقے تربت کا دورہ کیا جہاں سیکیورٹی صورت حال اور ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو سیکیورٹی ڈائنامکس اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشنز پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے سول انتظامیہ کے ساتھ ملاقات میں اچھی حکمرانی اور عوامی شمولیت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ تربت کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، چیف سیکریٹری سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران آرمی چیف کو سیکیورٹی ڈائنامکس اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشنز پر بریفنگ دی گئی، انہیں ترقیاتی منصوبوں اور سماجی و معاشی بہتری کی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف نے سول انتظامیہ کے حکام کے ساتھ ملاقات میں بہتر طرز حکمرانی اور عوامی شمولیت پر زور دیا، اس دوران عوامی ترقی کے لیے مشترکہ سول و ملٹری اقدامات کی اہمیت اجاگر کی گئی۔

فیلڈ مارشل نے بلوچستان کے عوام کی خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب میں ان کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا، اور خطے میں امن و استحکام کے قیام میں فوجی جوانوں کے کردار کی تعریف کی۔

قبل ازیں تربت آمد پر کور کمانڈر بلوچستان نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔

دیکھیں: چینی وزیرِ خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اسلام آباد میں اہم ملاقات

متعلقہ مضامین

استنبول مذاکرات کی ناکامی کی بنیادی وجہ طالبان وفد کے اندرونی اختلافات اور امریکا کو بطورِ ضامن لانے کے غیر متوقع مطالبے تھے، جس کا واضح مقصد مالی امداد بحال کرنا تھا

October 28, 2025

آکاخیل حملے کی ذمہ داری تحریکِ طالبان پاکستان نے قبول کی ہے جس میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں

October 28, 2025

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے

October 28, 2025

رپورٹ کے مطابق حکومتی پالیسی، برآمدات میں اضافہ اور ترسیلات زر نے معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کیا ہے

October 28, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *