پاکستان نے حوثی ملیشیا کی بحیرہ احمر اور سعودی عرب کو دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی جہازوں پر حملے کی صورت میں دفاع کا حق محفوظ رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

July 22, 2026

دہلی میں تعلیمی بے ضابطگیوں اور بے روزگاری پر مودی حکومت کے خلاف طلبہ کے احتجاج پر پولیس تشدد کے بعد نصیر الدین شاہ اور پرکاش راج سمیت بالی ووڈ کی معروف شخصیات میدان میں آ گئی ہیں۔

July 22, 2026

ایف آئی اے اور سکیورٹی اداروں نے افغان شہریوں کو جعلی شناختی دستاویزات فراہم کرنے والے 2 نادرا افسران سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے دہشت گردی سے روابط کا انکشاف کیا ہے۔

July 22, 2026

پاکستان، قطر اور مصر نے امریکا اور ایران کے درمیان تنازع حل کرنے کے لیے 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کر دی ہے، جس کا واشنگٹن میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔

July 22, 2026

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران سنجیدہ ہو تو امریکا مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم عدم تعاون کی صورت میں دیگر آپشنز بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

July 22, 2026

بنوں میں فتنہ الخوارج کا سہولت کار خود ساختہ مولوی ظفریاب گرفتار ہو گیا ہے، جس نے خارجی کمانڈرز کو بھتہ خوری کے لیے غیر شرعی فتوے دینے کا اعتراف کر لیا ہے۔

July 22, 2026

خارجی کمانڈر کو غیر شرعی فتوے فراہم کرنے والا مفتی ظفریاب گرفتار

بنوں میں فتنہ الخوارج کا سہولت کار خود ساختہ مولوی ظفریاب گرفتار ہو گیا ہے، جس نے خارجی کمانڈرز کو بھتہ خوری کے لیے غیر شرعی فتوے دینے کا اعتراف کر لیا ہے۔
فتنہ الخوارج کا اہم سہولت کار خود ساختہ مولوی ظفریاب گرفتار

سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے سہولت کار مولوی ظفریاب کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے خارجی کمانڈر حکمت روشان کو بھتہ خوری کے فتوے دینے اور اپنے افعال پر شرمندگی کا اعتراف کیا ہے۔

July 22, 2026

بنوں: سکیورٹی اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کی سہولت کاری میں ملوث خود ساختہ مولوی ظفریاب کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم خارجی کمانڈروں کو معاشی و مالی فوائد کے لیے غیر شرعی فتوے فراہم کرنے میں ملوث تھا۔

گرفتاری کے بعد جاری ہونے والے اعترافی بیان میں مفتی ظفریاب نے بتایا کہ اس نے جامع نظام العلوم بنوں سے درسِ نظامی اور المرکز اسلامی غوریوالہ سے تخصص فی الفقہ مکمل کیا۔ اس نے اعتراف کیا کہ اس کا رابطہ مستقیم طور پر خارجی کمانڈر حکمت روشان سے تھا۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ خارجی کمانڈر حکمت روشان جہاد کے نام پر بھتہ خوری کے لیے اس سے غیر شرعی فتوے حاصل کرتا تھا، جبکہ بدلے میں اسے مختلف عہدوں اور مالی فوائد کی پیشکش کی جاتی تھی۔ سکیورٹی اداروں کو ان رابطوں کا علم ہونے پر اسے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار سہولت کار نے اپنے کیے پر شدید شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ گروہ مکمل طور پر غیر اسلامی و غیر شرعی نظریات رکھتا ہے۔

مفتی ظفریاب کے مطابق فتنہ الخوارج کے عناصر مسلمانوں کا قتلِ عام جائز قرار دیتے ہیں، حالانکہ ان کے تمام اقدامات اور نظریات اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔

متعلقہ مضامین

پاکستان نے حوثی ملیشیا کی بحیرہ احمر اور سعودی عرب کو دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی جہازوں پر حملے کی صورت میں دفاع کا حق محفوظ رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

July 22, 2026

دہلی میں تعلیمی بے ضابطگیوں اور بے روزگاری پر مودی حکومت کے خلاف طلبہ کے احتجاج پر پولیس تشدد کے بعد نصیر الدین شاہ اور پرکاش راج سمیت بالی ووڈ کی معروف شخصیات میدان میں آ گئی ہیں۔

July 22, 2026

ایف آئی اے اور سکیورٹی اداروں نے افغان شہریوں کو جعلی شناختی دستاویزات فراہم کرنے والے 2 نادرا افسران سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے دہشت گردی سے روابط کا انکشاف کیا ہے۔

July 22, 2026

پاکستان، قطر اور مصر نے امریکا اور ایران کے درمیان تنازع حل کرنے کے لیے 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کر دی ہے، جس کا واشنگٹن میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔

July 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *