ترجمان دفتر خارجہ نے ایمنسٹی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی خطے کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے۔

July 23, 2026

مستونگ کے علاقے ولی خان میں سیشن جج کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج اور گن مین شہید، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

July 23, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو فون کر کے آئل ٹینکرز پر حوثی حملوں کی مذمت کی اور مملکت کی سلامتی کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

July 23, 2026

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انتباہ دیا ہے کہ اگر ایران نے نیا معاہدہ نہ کیا تو اسے عسکری اور معاشی طور پر مزید بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

July 23, 2026

ایران امریکہ کشیدگی اور خلیجی بحران کے حل کے لیے پاکستان کا متوازن سفارتی کردار انتہائی اہم ہے۔ عارضی انتظامات کے بجائے مستقل سیاسی حل ہی خطے کے استحکام کی ضمانت ہے۔

July 23, 2026

باجوڑ میں فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک افغان عسکریت پسند اسامہ حیدر کی ہلاکت نے افغان طالبان اور دہشت گرد نیٹ ورکس کے گٹھ جوڑ کو آشکار کر دیا ہے۔

July 23, 2026

خلیجی بحران اور پاکستان کا سفارتی کردار: باہمی مفاہمت ہی واحد حل

ایران امریکہ کشیدگی اور خلیجی بحران کے حل کے لیے پاکستان کا متوازن سفارتی کردار انتہائی اہم ہے۔ عارضی انتظامات کے بجائے مستقل سیاسی حل ہی خطے کے استحکام کی ضمانت ہے۔
خلیجی بحران اور پاکستان کا سفارتی کردار: باہمی مفاہمت ہی واحد حل

ایران امریکہ کشیدگی اور خلیجی خطے کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کا متوازن سفارتی کردار انتہائی اہم ہے۔ خطے میں پائیدار امن کے لیے عسکری دباؤ کے بجائے باہمی مفاہمت ضروری ہے۔

July 23, 2026

ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ مفاہمتی یادداشت کا ناکام ہونا اور سفارتی رفت کا معطل ہونا خلیج کے خطے کو ایک بار پھر شديد غیر یقینی اور عسکری محاذ آرائی کی طرف دھکیل رہا ہے۔ تاریخ اور زمینی حقائق نے بارہا ثابت کیا ہے کہ عارضی جنگ بندی یا وقتی انتظامات کبھی بھی پائیدار سیاسی حل کا متبادل نہیں بن سکتے۔

جب بھی خلیج میں کشیدگی جنم لیتی ہے، اس کے اثرات محض چند ممالک تک محدود نہیں رہتے بلکہ عالمی توانائی کی منڈیاں متزلزل ہوتی ہیں، بحری گزرگاہوں کی سلامتی خطرے میں پڑتی ہے، شپنگ و انشورنس کے اخراجات بڑھتے ہیں اور علاقائی ترقی کا پہیہ سست پڑ جاتا ہے۔

موجودہ بحران اس بنیادی حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ صرف عسکری دباؤ، اقتصادی پابندیاں یا طاقت کا مظاہرہ طویل المدتی و اسٹریٹجک اہداف کے حصول میں ناکام رہتا ہے۔ نہ امریکہ طاقت کے زور پر اپنے تمام مفادات کا تحفظ کر سکتا ہے اور نہ ہی ایران صرف مزاحمتی حکمت عملی سے تمام مسائل حل کر سکتا ہے۔ پائیدار امن کے لیے دونوں فریقین کو ایک دوسرے کے جائز سیکیورٹی خدشات کو تسلیم کرتے ہوئے سفارت کاری اور سیاسی مفاہمت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

اس پیچیدہ اور حساس صورتحال میں پاکستان نے جو تعمیمی اور سفارتی کردار ادا کیا ہے، وہ انتہائی اہم اور قابلِ تحسین ہے۔ اسلام آباد نے گروہی سیاست یا کسی ایک بلاک کا حصہ بننے کے بجائے تمام فریقین کے ساتھ رابطے بحال رکھے اور تنازع کو عسکری تصادم کی طرف بڑھنے سے روکنے کے لیے سفارتی پل کا کردار ادا کیا۔

پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے تہران اور دیگر علاقائی دارالحکومتوں کے ساتھ مسلسل مشاورت کی، دورے کیے اور ٹیلی فونک سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی میں کمی لانے کی مخلصانہ کوشش کی۔

پاکستان کی اس متوازن اور غیر جانبدارانہ سفارت کاری کو محض اس لیے ناکام قرار نہیں دیا جا سکتا کہ بنیادی فریقین کسی حتمی معاہدے پر نہ پہنچ سکے۔ کسی بھی ثالث کا کام مذاکرات کا ماحول پیدا کرنا اور راستے ہموار کرنا ہوتا ہے، وہ خودمختار ریاستوں پر فیصلے مسلط نہیں کر سکتا۔ خلیج سے لے کر افغانستان تک پاکستان نے ہمیشہ ایک متوازن رابطہ کار کے طور پر اپنی ساکھ قائم کی ہے، جس کی اصل طاقت دباؤ نہیں بلکہ تمام فریقین کا اعتماد اور غیر جانبدارانہ رسائی ہے۔

اب اصل ذمہ داری ایران اور امریکہ کے سیاسی تدبر پر عائد ہوتی ہے۔ ایران، جس نے دہائیوں کی پابندیوں کے باوجود معاشی و عسکری مزاحمت کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے، اب ایک مضبوط علاقائی فریق کی حیثیت سے اعتماد کے ساتھ مذاکرات کر سکتا ہے۔ دنیا کے چوتھے بڑے تیل اور دوسرے بڑے گیس کے ذخائر نیز خلیج، جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے سنگم پر واقع ہونے کے باعث ایران کے پاس عظیم معاشی امکانات موجود ہیں۔ دائمی محاذ آرائی کے بجائے علاقائی رابطہ کاری، سرمایہ کاری اور تجارت کا فروغ تہران کے لیے کہیں زیادہ سود مند ثابت ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب امریکہ کو بھی اپنی مشرقِ وسطیٰ کی پالیسی کو اپنی عالمی ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ واشنگٹن ایک دہائی سے انڈو پیسفک کو اپنے اسٹریٹجک مقابلے کا مرکز قرار دیتا آیا ہے، مگر خلیج کا ہر نیا بحران امریکی فوجی و مالی وسائل کو دوبارہ مشرقِ وسطیٰ کی طرف کھینچ لیتا ہے۔ ایک مستحکم اور پرامن خلیج امریکہ کو مشرقِ وسطیٰ کے لامتناہی معاشی و عسکری دلدل سے نکال کر اپنی بنیادی عالمی ترجیحات پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

سال 2001 کے بعد سے مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطہ کھربوں ڈالر کے معاشی نقصان، لاکھوں انسانوں کی بے گھری اور شدید عدم استحکام کی صورت میں مسلسل جنگوں کی بھاری قیمت ادا کر چکا ہے۔ مزید کسی بھی تصادم کا مطلب خطے کے عوام کو تعلیم، صحت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے محروم رکھنا ہے۔

حاصلِ کلام یہ ہے کہ خلیج کے مستقبل کا سکیورٹی ڈھانچہ دائمی دباؤ یا عسکری تحرک کے بجائے اسٹریٹجک توازن اور باہمی مفاہمت پر استوار ہونا چاہیے۔ پاکستان کی بروقت اور متوازن سفارت کاری نے ثابت کیا ہے کہ مذاکرات ہی واحد پائیدار راستہ ہیں۔

اب وقت آ گیا ہے کہ ایران اور امریکہ جیسے بنیادی فریقین سیاسی جرات کا مظاہرہ کریں اور بار بار کے بحرانوں کی جگہ تعاون، تجارتی رابطہ کاری اور سفارت کاری پر مبنی نئے علاقائی توازن کو ترجیح دیں۔

متعلقہ مضامین

ترجمان دفتر خارجہ نے ایمنسٹی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی خطے کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے۔

July 23, 2026

مستونگ کے علاقے ولی خان میں سیشن جج کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج اور گن مین شہید، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

July 23, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو فون کر کے آئل ٹینکرز پر حوثی حملوں کی مذمت کی اور مملکت کی سلامتی کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

July 23, 2026

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انتباہ دیا ہے کہ اگر ایران نے نیا معاہدہ نہ کیا تو اسے عسکری اور معاشی طور پر مزید بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

July 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *