باب المندب میں حوثیوں کی پیش قدمی، جزیرہ میون اور ذباب پر قبضے کا دعویٰ

حوثیوں نے باب المندب کے اہم جزیرے میون اور ساحلی شہر ذباب پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ یمنی فوج نے شہریوں کو اہم راستوں سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
حوثیوں کا جزیرہ میون پر قبضہ

حوثیوں نے باب المندب کے جزیرے میون اور ساحلی شہر ذباب پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔ یمنی فوج نے شہریوں کو اہم راستوں سے گریز کی ہدایت کی۔

September 12, 2026

یمن کے حوثیوں نے باب المندب میں واقع اسٹریٹجک اہمیت کے حامل جزیرے میون پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

حوثیوں نے بحیرہ احمر کے ساحلی شہر ذباب پر بھی کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یمنی سرکاری ذرائع کے مطابق سرکاری فورسز جزیرہ میون سے نکل گئی ہیں۔

یمنی فوج نے شہریوں کو تعز۔المخا اور المخا۔ذباب روٹس استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فوج نے ان علاقوں میں سفر سے گریز کرنے کو کہا ہے۔

باب المندب میں کشیدگی

حوثی رہنما محمد البخیتی نے گزشتہ روز باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

حوثیوں نے اس سے قبل یمن کے مغربی صوبے تعز میں کئی اہم علاقوں اور فوجی اڈوں پر قبضہ کیا۔ اس کے بعد وہ المخا ایئرپورٹ تک پہنچ گئے۔

باب المندب بحیرہ احمر اور خلیج عدن کے درمیان اہم سمندری راستہ ہے۔ یہ عالمی تجارت کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے۔

حوثی وزارت صحت کے مطابق 3 ستمبر سے سعودی قیادت میں ہونے والے حملوں میں 82 افراد ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ایک امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے حوثیوں کے خلاف امریکی کارروائی پر زور دیا ہے۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا محاذ کھولنے سے گریز کیا۔

دیکھیے: حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا پر قبضہ، اہم فوجی اڈے پر کنٹرول حاصل کر لیا

متعلقہ مضامین

محسن نقوی نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کا قبضہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے 5 اسٹار ہوٹل میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا۔

November 4, 2026

افغانستان میں شدید غذائی قلت اور صحت کے نظام پر بڑھتے دباؤ پر اوچا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان حکومت کی ترجیحات اور امدادی فنڈز کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

November 4, 2026

مکہ مکرمہ میں مسجد کے تقدس کی پامالی پر 2 بنگلہ دیشی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی، جبکہ عدالتی تحقیقات کے ذریعے ملزمان کے حق میں پھیلائی جانے والی گمراہ کن افواہوں کو رد کر دیا گیا۔

November 4, 2026

طلبہ سیاست سے عسکریت پسندی تک کا سفر طے کرنے والے بشیر زیب کون ہیں، جنہیں کالعدم بی ایل اے نے سربراہی کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

November 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *