"> ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی ضمانت
لاہور میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے سنگین واقعات

لاہور میں خودکشی کے بڑھتے واقعات

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

پولیس سے جھگڑے کا کیس: ایمان مزاری و ہادی علی کی ضمانت منظور

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے روڈ بلاک کرنے اور پولیس سے جھگڑے کے مقدمے میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور کر لی۔

November 3, 2026

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے روڈ بلاک کرنے اور پولیس سے جھگڑے کے مقدمے میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور کر لی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر پولیس نے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔

سماعت کے دوران ریاستی وکیل علی آزاد نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کا ریکارڈ پیش کر دیا گیا ہے۔

اس پر جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ اگر آج بھی ریکارڈ پیش نہ ہوتا تو وہ اس معاملے پر کارروائی کرتے۔

بعد ازاں جج نے ملزمان کے وکلا سے مؤقف پوچھا، تاہم مزید دلائل سنے بغیر دونوں کی ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

جج نے پولیس کو شوکاز نوٹس سے متعلق معاملہ بھی دیکھنے کی ہدایت کی۔

دیکھیے: انڈونیشیا: ایک ہی ماہ میں ہزاروں اموات، آخر وجہ کیا بنی؟

متعلقہ مضامین

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

November 3, 2026

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 3, 2026

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

November 3, 2026

سعودی اتحاد کے مطابق مکہ ریجن میں ایک ڈرون کی نشاندہی کے بعد اسے فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *