مصر اور قطر نے 7.5 ارب ڈالر مالیت کے تعمیراتی منصوبے منصوبے پر اتفاق کیا ہے جو بحیرہ روم کے ساحلی علاقے میں تعمیر و ترقی پر مشتمل ہوگا

November 5, 2025

وفاقی وزیر احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں بڑھتی آبادی کے باعث 38 کروڑ افراد غربت کا شکار ہیں

November 5, 2025

اگر دنیا نے آج افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں کی کارروائیاں روکنے میں سنجیدگی نہ دکھائی تو کل دہشت گردی پاکستان کے بعد کی یہ آگ انہیں بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے ۔

November 5, 2025

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق انیل امبانی کے اثاثے بینک فراڈ اور سرکاری رقم کے غلط استعمال کے باعث ضبط کیے گئے ہیں

November 5, 2025

ذرائع کے مطابق استنبول میں ہونے والے یہ مذاکرات ترک خفیہ ادارے “ایم آئی ٹی” کے سربراہ ابراہیم قالن کی میزبانی میں ہوں گے، جس کا مقصد سرحدی کشیدگی، دہشت گردی، اور دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

November 5, 2025

خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 144 کلوگرام منشیات ضبط کر لی

November 5, 2025

عمران خان کو جیل میں قانون کے مطابق تمام سہولیات میسر ہیں؛ جیل سپرنٹنڈنٹ

بیان کے اختتام پر جیل انتظامیہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام تر سہولیات قانون کے مطابق دی جا رہی ہیں، ان کی صحت، سکیورٹی اور حقوق کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے، اور وہ دیگر قیدیوں کی نسبت کہیں زیادہ مراعات کے حامل ہیں۔

[read-estimate]

عمران خان اڈیالہ جیل

بیان کے اختتام پر جیل انتظامیہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام تر سہولیات قانون کے مطابق دی جا رہی ہیں، ان کی صحت، سکیورٹی اور حقوق کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے، اور وہ دیگر قیدیوں کی نسبت کہیں زیادہ مراعات کے حامل ہیں۔

July 15, 2025

سینٹرل جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفورانجم نے عمران خان کو جیل میں عدم سہولیات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو جیل میں بی کلاس کے تمام سہولیات قانون و ضابطے کے مطابق فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جا رہا۔

اپنے بیان انہوں نے بتایا بانی پی ٹی آئی کو 7 سیلز پر مشتمل علیحدہ کمپلیکس میں رکھا گیا ہے جہاں ان کے لیے کھلا صحن، واک، ایکسرسائز بائیک، ایل ای ڈی، اخبارات اور ذاتی انتخاب کی کتابیں دستیاب ہیں۔ انہیں اپنی پسند کے مطابق ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا تیار کرنے کے لیے ایک قیدی باورچی بھی مہیا کیا گیا ہے، جبکہ ایسی سہولیات دیگر بی کلاس قیدیوں کو حاصل نہیں۔

جیل سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے مزید لکھا کہ بانی پی ٹی آئی نے جیل میں قید کے دوران اب تک 413 مرتبہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر پیغامات جاری کروائے جن میں انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو سیاسی سرگرمیوں، انتخابات، حکومت سے مذاکرات اور آئینی ترامیم سے متعلق ہدایات دیں۔ اگست 2024 سے اب تک ان کے بیانات 145 مرتبہ قومی میڈیا کی شہ سرخیاں بنے۔

گزشتہ 3 ماہ میں بانی پی ٹی آئی سے 66 افراد کی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں ان کے اہلِ خانہ، سیاسی ساتھی اور وکلاء شامل تھے۔ ان کے لیے متعین جیل ڈاکٹرز روزانہ 3 مرتبہ طبی معائنہ کرتے ہیں، اور حالیہ 2 ہفتوں میں ان کی صحت مکمل طور پر تسلی بخش قرار دی گئی ہے۔

جیل انتظامیہ نے سوشل میڈیا اور بعض سیاسی حلقوں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو سہولیات نہ ملنے سے متعلق دعوؤں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف سنسنی پھیلانے اور سیاسی فائدے کے لیے پھیلائی گئی افواہیں ہیں۔

بیان کے اختتام پر جیل انتظامیہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام تر سہولیات قانون کے مطابق دی جا رہی ہیں، ان کی صحت، سکیورٹی اور حقوق کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے، اور وہ دیگر قیدیوں کی نسبت کہیں زیادہ مراعات کے حامل ہیں۔

دیکھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

متعلقہ مضامین

مصر اور قطر نے 7.5 ارب ڈالر مالیت کے تعمیراتی منصوبے منصوبے پر اتفاق کیا ہے جو بحیرہ روم کے ساحلی علاقے میں تعمیر و ترقی پر مشتمل ہوگا

November 5, 2025

وفاقی وزیر احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں بڑھتی آبادی کے باعث 38 کروڑ افراد غربت کا شکار ہیں

November 5, 2025

اگر دنیا نے آج افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں کی کارروائیاں روکنے میں سنجیدگی نہ دکھائی تو کل دہشت گردی پاکستان کے بعد کی یہ آگ انہیں بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے ۔

November 5, 2025

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق انیل امبانی کے اثاثے بینک فراڈ اور سرکاری رقم کے غلط استعمال کے باعث ضبط کیے گئے ہیں

November 5, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *