کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

بھارت میں پابندی کے باوجود کاکروچ تحریک کا پارلیمنٹ کی جانب مارچ شروع

پابندی کے باوجود نئی دہلی میں کاکروچ تحریک کے سینکڑوں حامی پارلیمنٹ کی جانب مارچ کے لیے جمع، سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال بھی جاری۔
بھارت میں پابندی کے باوجود کاکروچ تحریک کا پارلیمنٹ کی جانب مارچ شروع

بھارت میں کاکروچ تحریک کے حامیوں کا پولیس پابندی کے باوجود پارلیمنٹ کی جانب مارچ، وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ، سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال جاری۔

July 20, 2026

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں کاکروچ تحریک کے سینکڑوں حامی پیر کے روز پارلیمنٹ کی جانب مارچ کے لیے جمع ہوگئے۔ پولیس نے اس احتجاج کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا، تاہم مظاہرین بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین نے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ یہ تحریک نریندر مودی کی تیسری مدتِ حکومت کے دوران اب تک کا سب سے بڑا عوامی چیلنج قرار دی جا رہی ہے۔

تحریک کو اس وقت مزید تقویت ملی جب ہفتے کے روز پولیس نے بھوک ہڑتال کرنے والے سماجی کارکن سونم وانگچک کو زبردستی ہسپتال منتقل کر دیا۔ اس واقعے کے بعد ہزاروں افراد جنتر منتر پہنچ گئے تاکہ پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس کے پہلے روز احتجاجی مارچ میں شرکت کر سکیں۔

جنتر منتر اور پارلیمنٹ کے اطراف پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ علاقے میں سخت حفاظتی انتظامات اور رکاوٹیں بھی کھڑی کر دی گئیں۔

مظاہرین دھرمیندر پردھان استعفی دو اور نریندر مودی استعفیٰ دو کے نعرے لگاتے رہے۔

یاد رہے کہ یہ تحریک مئی میں اس وقت شروع ہوئی تھی جب قومی میڈیکل کالج داخلہ امتحان کا پرچہ لیک ہو گیا تھا۔ اس واقعے کے باعث 20 لاکھ سے زائد طلبہ کو دوبارہ امتحان دینا پڑا۔

میرٹھ سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ طالب علم آدی ناتھن کا کہنا تھا کہ طلبہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے سلسلے کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ اتر پردیش کے ضلع امروہہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ محمد تبریز نے بھی امتحانی نظام میں بدعنوانی کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا۔

تحریک کو آغاز ہی میں سوشل میڈیا پر غیر معمولی پذیرائی ملی۔ چند دنوں میں اس کے انسٹاگرام پر تقریباً 2 کروڑ 20 لاکھ فالوورز ہوگئے۔

بعد ازاں بعض اپوزیشن جماعتوں نے بھی تحریک کی حمایت کا اعلان کیا۔ تحریک کے بانی ابھیجیت دیپکے گزشتہ ماہ سے وزیر تعلیم کے استعفے کے مطالبے پر دھرنا دے رہے ہیں۔

سماجی کارکن سونم وانگچک نے 28 جون سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

پیر کے روز ہسپتال سے جاری اپنے تحریری پیغام میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت تعلیمی نظام کی ناکامیوں کی ذمہ داری قبول کرے تو وہ بھوک ہڑتال ختم کر دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر مظاہرین کو پارلیمنٹ تک رسائی دی جائے اور ارکانِ پارلیمنٹ معاملہ ایوان میں اٹھانے کی یقین دہانی کرائیں، تو بھی وہ ہڑتال ختم کرنے کو تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *