امریکا کے شہر بوسٹن میں ایف بی آئی نے بھارتی شہری پرنیت کمار پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔ بھارتی شہری پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ اس نے شکاگو سے جرمنی جانے والی لوفتھانزا پرواز کے دوران دو کم عمر بچوں پر دھاتی کانٹے سے حملہ کیا۔
امریکی حکام کے مطابق مذکورہ واقعہ دورانِ سفر پیش آیا، جب بھارتی شہری نے دو کم عمر بچوں کو نقصان پہنچانے کی غرض سے ان پر حملہ کیا۔ عملے نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے ملزم کو اپنی گرفت میں لے لیا جس کے بعد پرواز کے جرمنی پہنچنے پر حکام نے اسے حراست میں لے لیا۔
🚨#FBI Boston has charged Praneeth Kumar Usiripalli, an Indian national, with allegedly stabbing two minor victims with a metal fork while on board a Lufthansa flight from Chicago to Germany. Learn more: https://t.co/PRVulpkuaQ pic.twitter.com/VDkyAqM0x1
— FBI Boston (@FBIBoston) October 28, 2025
ایف بی آئی کے بوسٹن ڈویژن نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے، اس موقع پر مریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ فضائی سفر کو محفوظ بنایا جا سکے۔
دیکھیں: بھارت سے ملحقہ فضائی حدود دو دن کیلئے صبح کے اوقات میں بند رہیں گی