"> ثنا یوسف کے قاتل پر فردِ جرم عائد - HTN Urdu

ثنا یوسف کے قاتل پر فردِ جرم عائد

عدالت نے معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کر دی ہے، جس کے بعد کیس مزید اہمیت کرگیا ہے

September 20, 2025

اسلام آباد: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل نے معروف انفلوئنسر ثنا یوسف کے قتل کے مقدمے میں عمر حیات پر فرد جرم عائد کر دی۔ دوران سماعت جج نے ملزم سے استفسار کیا کہ کیا وہ ثنا یوسف کے قتل کے الزام کو قبول کرتے ہیں، جس پر ملزم نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا میں نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا یہ سب جھوٹے الزامات ہیں۔

عدالت نے ملزم پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ اس نے مقتولہ کا موبائل فون بھی چھینا تھا، جس کے جواب میں عمر حیات نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ عدالت نے معاملے کی مزید سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف درج کردہ ایف آئی آر میں کئی قانونی کمزوریاں سامنے آئی ہیں۔
سب سے بڑی کمزوری یہ ہے کہ ایف آئی آر میں عینی شہادت موجود نہیں ہے اور اس میں کئی تضادات پائے جاتے ہیں۔ مقتولہ کی والدہ کے بیان کے مطابق وہ واقعے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھیں جبکہ ایف آئی آر میں انہیں گھر پر ظاہر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایف آئی آر میں قتل کی وجہ عناد، دشمنی کا واضح ذکر نہیں ہے اور ابتدائی طور پر ملزم نامعلوم تھا۔

آئندہ کارروائی

فیڈرل پراسیکیوٹر نے اس مقدمے کی پیروی کے لیے دو رکنی ٹیم مقرر کی ہے جو عدالت میں ثبوت پیش کرے گی۔ عدالت نے ملزم کی پیشی کے لیے 25 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

دیکھیں: ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس،عمر حیات قاتل قرار

متعلقہ مضامین

چین کے علاقے تبت میں 7.1 شدت کے زلزلے سے 16 افراد ہلاک، 65 زخمی اور 339 مکانات منہدم ہوگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چین کو ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ہے۔

October 23, 2026

گوادر میں سکیورٹی فورسز نے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ مزید 7 محاصرے میں رہے۔

October 23, 2026

گوادر واقعے سے متعلق سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں نے خالی کیمپ کو نشانہ بنایا اور تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔

October 22, 2026

عالمی دہشت گردی انڈیکس 2026 میں سرحد پار دہشت گردی کی سنگین صورت حال، پاک افغان بارڈر کے سکیورٹی چیلنجز اور علاقائی معاشی منصوبوں کو لاحق خطرات کا تفصیلی جائزہ۔

October 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *