امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ درست تھا اور امریکہ ایران جنگ جیت چکا ہے۔
ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ یوکرین میں جاری جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ کو ختم کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے کوششیں جاری ہیں۔
مصنوعی ذہانت سے متعلق سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر اے آئی انسانیت کے خلاف ہوگئی تو اسے روکنے کے لیے ہمارے پاس کوئی نہ کوئی راستہ موجود ہوگا۔
آبنائے ہرمز پر کنٹرول
دوسری جانب امریکی صدر نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں سوال کیا تھا کہ اگر آبنائے ہرمز امریکہ کے کنٹرول میں ہے تو کیا اس کا نام تبدیل کرکے ’’ٹرمپ اسٹریٹ‘‘ رکھ دینا چاہیے؟
امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث خطے کی صورتحال بدستور حساس ہے۔