سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

سفینہ خان نے کہا کہ آئین میں فوج یا پولیس اہلکار کو لازماً شہید قرار دینے کی کوئی شق نہیں، شہادت ایک دینی مقام ہے۔

August 6, 2026

شیخ حسینہ بیٹے کو آگے لا کر نیا سیاسی روپ دھارنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم بنگلہ دیشی عوام نے پرانے بیانیے اور پاکستان مخالف کارڈ کو رد کر دیا ہے۔

August 6, 2026

مذاکرات یا سفارتی ڈیڈ لاک؟ امریکہ کے لئے سخت لب و لہجہ اور اسلام آباد آنے پر خاموشی؛ ایران کے مبہم رویے نے امن عمل پر سوالیہ نشان لگا دیا

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران کا یہ مبہم رویہ سفارتی حکمت عملی بھی ہو سکتا ہے، جس کے ذریعے وہ مذاکرات سے قبل اپنی پوزیشن مضبوط کرنا چاہتا ہے، تاہم اس سے امن عمل میں غیر یقینی صورتحال بڑھ رہی ہے۔
ایرانی صدر کا ٹویٹ

ایرانی بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے ساتھ بامعنی مذاکرات کے لیے وعدوں کی پاسداری ضروری ہے، تاہم امریکی حکام کے متضاد اور غیر تعمیری بیانات یہ تاثر دیتے ہیں کہ واشنگٹن ایران سے “سرنڈر” چاہتا ہے۔

April 20, 2026

تہران: امریکا کے ساتھ ممکنہ مذاکرات سے قبل ایران کے متضاد اشاروں نے امن عمل پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے، ایک جانب تہران کی جانب سے سخت اور جارحانہ بیانات سامنے آ رہے ہیں جبکہ دوسری جانب اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے لیے اپنے وفد کی شرکت پر تاحال کوئی واضح مؤقف نہیں دیا گیا۔

ایرانی صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ بامعنی مذاکرات کے لیے وعدوں کی پاسداری ضروری ہے، تاہم امریکی حکام کے متضاد اور غیر تعمیری بیانات یہ تاثر دیتے ہیں کہ واشنگٹن ایران سے “سرنڈر” چاہتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران دباؤ یا طاقت کے آگے نہیں جھکے گا۔

یہ سخت مؤقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں ایران کے جوہری پروگرام پر سخت ردعمل دیا اور ممکنہ “رجیم چینج” کا بھی ذکر کیا، جسے مبصرین کشیدگی میں اضافے کا باعث قرار دے رہے ہیں۔ ٹرمپ نے میڈیا پر بھی تنقید کرتے ہوئے اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے ایران کے مستقبل سے متعلق بیانات دیے۔

ذرائع کے مطابق امریکا کی جانب سے اعلیٰ سطحی وفد کی اسلام آباد آمد متوقع ہے اور مذاکرات کے اگلے مرحلے کی تیاریاں جاری ہیں، تاہم ایران کی جانب سے تاحال اس عمل میں شرکت یا وفد بھیجنے سے متعلق کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران کا یہ مبہم رویہ سفارتی حکمت عملی بھی ہو سکتا ہے، جس کے ذریعے وہ مذاکرات سے قبل اپنی پوزیشن مضبوط کرنا چاہتا ہے، تاہم اس سے امن عمل میں غیر یقینی صورتحال بڑھ رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اس وقت امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے، اور اسلام آباد میں متوقع مذاکرات کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، تاہم دونوں جانب سے سخت بیانات اور غیر واضح مؤقف اس عمل کو پیچیدہ بنا رہے ہیں۔

دیکھئیے:امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں بدھ کو ہونے جا رہا ہے؛ نامور امریکی صحافیوں کی تصدیق

متعلقہ مضامین

سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *