کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

ایرانی وزیر داخلہ کی پاکستان مونومنٹ آمد، گارڈ آف آنر پیش

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ اور یادگارِ شہداء کا دورہ کیا اور شہدائے پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ایرانی وزیر داخلہ کو پاکستان مونومنٹ پر گارڈ آف آنر، یادگارِ شہداء پر فاتحہ خوانی

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ اور یادگارِ شہداء کا دورہ کیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

July 21, 2026

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے اپنے دورۂ پاکستان کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پاکستان مونومنٹ کا دورہ کیا۔

اسلام آباد کے سیاحتی مقام شکرپڑیاں پر قائم اس یادگار کے دورے کے موقع پر فیڈرل کانسٹیبلری کے چاق و چوبند دستے نے ایرانی وزیر داخلہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

دورے کے دوران اسکندر مومنی نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ایرانی وزیر داخلہ نے پاکستان مونومنٹ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں یادگار اور اس کی تاریخی اہمیت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان مونومنٹ اور یادگارِ شہداء کی تاریخی و قومی اہمیت کو سراہتے ہوئے ان کی منفرد حیثیت کی تعریف کی۔

بعد ازاں اسکندر مومنی نے شکرپڑیاں سے اسلام آباد شہر اور مارگلہ پہاڑی سلسلے کا نظارہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اپنے دورۂ پاکستان کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *