اسحاق ڈار کی کویتی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو۔
اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کی اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پاکستان اور کویت کا تجارت، سرمایہ کاری اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال۔

July 29, 2026

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر آئے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نےدفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں، علاقائی پیش رفت اور مشترکہ دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خوشگوار اور نتیجہ خیز ماحول میں ہونے والی اس گفتگو کے دوران پاکستان اور کویت کے مابین دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کو ایک نئی جہت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، سکیورٹی، افرادی قوت اور اقتصادی شعبوں میں شراکت داری کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے مختلف امکانات کا تفصیل سے جائز لیا گیا۔ اس کے علاوہ باقاعدہ مشاورت کے عمل اور اعلیٰ سطح کے سیاسی و سفارتی رابطوں کو آئندہ مزید فعال اور باقاعدہ بنانے پر بھی مکمل اتفاق کیا گیا۔

گفتگو کے دوران علاقائی و بین الاقوامی امور بالخصوص مشرقِ وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور وہاں پیدا ہونے والے چیلنجز پر خاص توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں دائمی امن، استحکام اور تمام تنازعات کے پرامن حل کے لیے مشترکہ سفارتی کوششوں کو مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

کویتی وزیر خارجہ کا یہ دو روزہ دورہ دونوں برادر ممالک کے سیاسی، دفاعی اور اقتصادی روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

امریکی مڈٹرم انتخابات کے ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹس کو ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں برتری حاصل ہوگئی، ٹرمپ نے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔

November 4, 2026

کالعدم بی ایل اے نے بشیر زیب بلوچ کو کمانڈر ان چیف کے عہدے سے الگ کر کے تمام اختیارات سینئر کمانڈ کونسل کے سپرد کر دیے ہیں۔

November 4, 2026

بلوچستان اور لکی مروت میں سکیورٹی کارروائیوں کے دوران خودکش بمبار سمیت 19 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوا۔

November 4, 2026

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *