لاہور میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے سنگین واقعات

لاہور میں خودکشی کے بڑھتے واقعات

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

اسحاق ڈار سے روسی سفیر کی اہم ملاقات، پاک روس تعلقات ہر تفصیلی گفتگو

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے روسی سفیر البرٹ پی خوروف کی ملاقات، دوطرفہتعلقات، معاشی و دفاعی تعاون اور علاقائی صورتحال پر گفتگو۔
اسحاق ڈار سے روسی سفیر کی ملاقات، پاک روس تعلقات ہر تفصیلی گفتگو

اسحاق ڈار کی روسی سفیر البرٹ پی خوروف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق۔

August 18, 2026

روس کے سفیر البرٹ پی خوروف نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور روس کے باہمی تعلقات، دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اہم شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے ساتھ اعلیٰ سطح کے مسلسل روابط تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی گفتگو کی۔ حالیہ برسوں میں پاکستان اور روس کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں روابط میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، اور دونوں ممالک نے تعاون کو مزید آگے بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

ملاقات میں علاقائی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان کے اس مستقل مؤقف کا اعادہ کیا کہ اختلافات کے حل، کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہیں۔

یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی جب پاکستان اور روس اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اعلیٰ سطح کے روابط مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 3, 2026

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

November 3, 2026

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 3, 2026

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *