فتنہ الخوارج کے سربراہ نور ولی محسود کی کرم میں موجودگی کا دعویٰ جعلی ثابت، ویڈیو کا مقصد ناکامیوں پر پردہ ڈالنا ہے۔

August 5, 2026

لکی مروت کے علاقے کٹا خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن 11 گرج میں افغان شہری سمیت 3 خوارج ہلاک ہو گئے۔

August 5, 2026

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کل سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کریں گے، جہاں ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات متوقع ہے۔

August 5, 2026

امریکہ، ایران اور عمان 60 روز کے لیے آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری آمدورفت بحال کرنے کے عبوری معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

August 5, 2026

بھارت نے حسینہ واجد کے ورچوئل خطاب کو نجی تقریب قرار دے کر لاتعلقی کا اظہار کر دیا، جس پر طالبان اور بھارتی بیانیے کی مماثؒت پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

August 5, 2026

پاکستان مخالف بیانیے کے پیچھے بیرونی فنڈنگ، جنیوا اجلاس سے متعلق مبینہ خطوط اور پراکسی نظام کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

August 5, 2026

نیتن یاہو کے حکم کے بعد اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری، متعدد فلسطینی شہید

قبل ازیں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ڈھٹائی اختیار کرتے ہوئے الٹا حماس پر ہی امن معاہدے کی خلاف وزری کا الزام عائد کردیا اور اپنی افواج کو غزہ پر فوری اور بڑے حملے کا حکم دیا تھا۔
نیتن یاہو کے حکم کے بعد اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری، متعدد فلسطینی شہید

10 اکتوبر کے امن معاہدے کے بعد سے اب تک اسرائیلی افواج نے 125 بار معاہدے کی خلاف ورزی کی جس میں 94 فلسطینی شہری شہید ہوئے ہیں۔

October 29, 2025

اسرائیل کے طیاروں نے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے حکم کے بعد غزہ پر فضائی حملے شروع کردیے ہیں، جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمد باسل نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملے شروع کردیا ہے جبکہ اسرائیل نے اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض فوج نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ پر کم ازکم تین حملے کیے ہیں۔

سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ اسرائیلی بم باری سے غزہ میں 5 افراد شہید ہوئے ہیں اورمتعدد زخمی ہیں۔

قبل ازیں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ڈھٹائی اختیار کرتے ہوئے الٹا حماس پر ہی امن معاہدے کی خلاف وزری کا الزام عائد کردیا اور اپنی افواج کو غزہ پر فوری اور بڑے حملے کا حکم دیا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بیان اسرائیلی وزیراعظم کے آفس سے جاری کیا گیا ہے جس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس پر معاہدے کی خلاف ورزی کرنے اور اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں جب کہ معاہدے کے بعد سے اسرائیلی افواج درجنوں فلسطینی باشندوں کو شہید کرچکی ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بھی اس بیان کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کی جانب سے دی گئی لاش دوسرے زیرحراست اسرائیلی کی نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ فارنزک ٹیسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ یہ باقیات اوفر ٹزارفیٹی کی ہے، جس کی لاش اسرائیل نے 2023 کے اواخر میں حاصل کی تھی اور یہ باقیات ان 13 افراد میں سے کسی کی نہیں ہے جو غزہ میں حراست کے دوران ہلاک ہوئے ہیں۔

اسرائیل نے حماس پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ عمل دو ہفتے قبل ہونے والے غزہ جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب حماس نے ردعمل میں کہا کہ وہ امریکا، مصر، قطر اور ترکی کی ثالثی میں ہوئے معاہدے پر مکمل طور پر کاربند ہے لیکن اس کو دو سالہ جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کے ملبے میں دبی ہوئی لاشیں نکالنے کے لیے مدد درکار ہوگی۔

غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی خود اسرائیلی کی جانب سے کی گئی ہے، 10 اکتوبر کے امن معاہدے کے بعد سے اب تک اسرائیلی افواج نے 125 بار معاہدے کی خلاف ورزی کی جس میں 94 فلسطینی شہری شہید ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود غزہ بھر میں دھماکوں اور ڈرونز کی آوازیں سنائی دیتی رہتی ہیں، اکتوبر 2023ء میں شروع ہونے والی اسرائیل کی غزہ پر جنگ میں اب تک کم از کم 68,527 افراد ہلاک اور 170,395 زخمی ہو چکے ہیں۔

حماس کے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر ہونے والے حملوں میں 1,139 افراد ہلاک ہوئے تھےاور تقریباً 200 افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

دیکھیں: اگر اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرتا ہے تو اسے امریکا کی حمایت سے محروم ہونا پڑے گا، امریکی صدر

متعلقہ مضامین

فتنہ الخوارج کے سربراہ نور ولی محسود کی کرم میں موجودگی کا دعویٰ جعلی ثابت، ویڈیو کا مقصد ناکامیوں پر پردہ ڈالنا ہے۔

August 5, 2026

لکی مروت کے علاقے کٹا خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن 11 گرج میں افغان شہری سمیت 3 خوارج ہلاک ہو گئے۔

August 5, 2026

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کل سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کریں گے، جہاں ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات متوقع ہے۔

August 5, 2026

امریکہ، ایران اور عمان 60 روز کے لیے آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری آمدورفت بحال کرنے کے عبوری معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

August 5, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *