اقوام متحدہ میں پاکستان نے واضح کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا یو این قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل ناگزیر ہے۔

June 6, 2026

ساؤتھ ایشیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کی اصل جڑ خارجیت’کا نظریہ ہے، جس کے مستقل خاتمے کے لیے عسکری کارروائیوں کے ساتھ فکری ابطال ناگزیر ہے۔

June 6, 2026

میڈرڈ میں یورپی پارلیمنٹ کے باہر افغان تارکینِ وطن نے طالبان کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

June 6, 2026

دی ڈپلومیٹ کا حالیہ مضمون علاقائی حقائق کے برعکس بھارتی بیانیے اور پروپیگنڈے کی ترجمانی ہے۔

June 6, 2026

آزاد کشمیر کی تمام سیاسی قیادت اور اپوزیشن جماعتیں جے اے اے سی کی ہٹ دھرمی، بلیک میلنگ اور دباؤ کی سیاست کے خلاف مکمل طور پر یکسو اور متحد ہیں

June 6, 2026

آزاد کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کا بیانیہ گمراہ کن قرار دے دیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 35 مطالبات کی منظوری کے بعد احتجاج کا اصرار سیاسی ضد ہے، قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

June 5, 2026

قبائلی اضلاع میں بگڑتی صورتحال، جے یو آئی نےگرینڈ جرگہ طلب کرلیا

گرینڈ جرگے کا بنیادی مقصد فاٹا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پرتفصیلی مشاورت کرنا ہے
گرینڈ جرگہ کا بنیادی مقصد فاٹا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پرتفصیلی مشاورت کرنا ہے

پشاور: جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام فاٹا گرینڈ جرگہ 13 جولائی کو منعقد ہوگا

July 8, 2025

پشاور گرینڈ جرگہ: جمعیت علمائے اسلام فاٹا کے زیرِ اہتمام گرینڈ جرگہ 13 جولائی اتوار کے روز منعقد ہوگا۔ یہ جرگہ دوپہر 2 بجے جمعیت علمائے اسلام کے سیکریٹریٹ میں ہوگا۔ جرگے کا بنیادی مقصد فاٹا کے خطے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پرتفصیلی مشاورت کرنا اور دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ ودیگراہم مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔ترجمان جےیوآئی

گرینڈ جرگے کےمقاصد


آئےروز فاٹا میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ جیسے پُرتشدد واقعات پر غور وفکر۔


متاثرہ قبائلی آبادی کی بحالی اور پیش آمدہ مسائل کے حل کے لیے عملی تجاویز پیش کرنا۔


علاقائی استحکام کے لیے تمام اقوام کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ حکمتِ عملی تیار کرنا۔

عوام سمیت قیادت کی شرکت

ترجمان جےیوآئی کےمطابق اس اہم جرگے میں قبائلی مشران، عمائدین، ممتاز علمائے کرام، سیاسی رہنما سمیت اہم شخصیات شریک ہونگی۔ جبکہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سےجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن شرکت کریں گے اور موجودہ صورتحال پر اہم خطاب کریں گے۔

ترجمان جمعیت علمائے اسلام کے مطابق مذکورہ جرگہ مظلوم عوام کےلیے جوگزشتہ دہاِئیوں ظلم کی چکی میں پستے آرہےہیں۔ ہے اس عوام کےلیےعوام کے لیےگرینڈجرگہ ایک اُمید کی کرن ثابت ہوگا۔

اس جرگےمیں جہاں مشران،عمائدین کو دعوت دی گئی ہےتوساتھ ساتھ میڈیا سے وابستہ افراد کو بھی جرگےمیں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ تاکہ گرینڈ جرگے کااعلامیہ ملکی سطح پرسناجائے۔

ماہرین واعلی حکام کی نظرگرینڈ جرگےمیں مولانا فضل الرحمٰن کے خطاب پرمرکوزہے کہ وہ کن اہم مسائل گفتگوکریں گے. کیونکہ جمعیت علمائے اسلام کےسربراہ فاٹا کے مسائل پرعمیق نظررکھتےہیں، ساتھ ساتھ فاٹاکےلوگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے اہم تجاویز دینگے، اورمسائل کےحل کےمتعلق اہم گفتگوکریں گے۔


گرینڈ جرگے کے مقام تعین کردیا گیا ہے، یاد رہے گرینڈ جرگہ مفتی محمود مرکز پشاور میں منعقدہوگا۔ یہ جرگہ نہ صرف فاٹا بلکہ خیبر پختونخوا، بلوچستان سمیت ملک بھرکے امن و استحکام کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

دیکھیں: جمرود میں کوکی خیل قوم کا گرینڈ جرگہ، رواں ہفتے سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

متعلقہ مضامین

اقوام متحدہ میں پاکستان نے واضح کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا یو این قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل ناگزیر ہے۔

June 6, 2026

ساؤتھ ایشیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کی اصل جڑ خارجیت’کا نظریہ ہے، جس کے مستقل خاتمے کے لیے عسکری کارروائیوں کے ساتھ فکری ابطال ناگزیر ہے۔

June 6, 2026

میڈرڈ میں یورپی پارلیمنٹ کے باہر افغان تارکینِ وطن نے طالبان کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

June 6, 2026

دی ڈپلومیٹ کا حالیہ مضمون علاقائی حقائق کے برعکس بھارتی بیانیے اور پروپیگنڈے کی ترجمانی ہے۔

June 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *