ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ غیر ذمہ دارانہ رویہ ترک کرتے ہوئے 70 دنوں کے اندر اندرعملی اقدامات کریں

July 13, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا کہ “کشمیری شہداء کی قربانیاں تحریکِ آزادی کا ایک ناقابلِ فراموش باب ہیں

July 13, 2025

حکومت نے اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے فرنٹیئر کانسٹیبلری ایکٹ 1915 میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے

July 13, 2025

ملاقات کے دوران افغانستان میں ایک جدید کینسر ہسپتال کے قیام اور زراعت کے شعبے میں ہونے والی اہم پیش رفت پر افغان سفیر کو مبارکباد پیش کی

July 12, 2025

سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے اسلام آباد میں ملاقات کے موقع پر دونوں فریقین نے بات چیت کے تسلسل اور کھلے رابطے کو دوطرفہ تعلقات کے استحکام کے لئے ناگزیر قرار دیا

July 12, 2025

یاد رہے کہ بھارت نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیجی تھی جس کے بعد ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل پر کھیلا گیا تھا اور پاکستان نے بھی تمام کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ہائبرڈ ماڈل کا اعلان کیا تھا۔

July 12, 2025

اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد پہلی بار آیت اللہ خامنہ ای منظر عام پر آ گئے

خامنہ ای پہلی بار منظر عام پر، اسرائیل ایران جنگ کے بعد تہران کی مسجد میں عاشورہ تقریب میں شرکت، ویڈیو وائرل

1 min read

خامنہ ای پہلی بار منظر عام پر

خامنہ ای پہلی بار منظر عام پر، اسرائیل ایران جنگ کے بعد تہران کی مسجد میں عاشورہ تقریب میں شرکت، ویڈیو وائرل

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی پہلی جھلک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے

اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پہلی بار منظر عام پر آگئے جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے تہران میں ایک مذہبی تقریب میں شرکت کی جو اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بعد پہلی بار تھی۔

پچاسی سالہ آیت اللہ خامنہ ای ہفتے کے روز سرکاری میڈیا کے ذریعے نشر ہونے والی ایک ویڈیو میں نمودار ہوئے جس میں دکھایا گیا کہ درجنوں افراد عاشورہ کے موقع پر ایک مسجد میں تقریب میں شریک ہیں۔

فوٹیج میں آیت اللہ خامنہ ای نعرے لگانے والے ہجوم کو ہاتھ ہلا کر جواب دے رہے ہیں اور بظاہر صحت مند ہیں، ان کے مسجد میں داخل ہوتے ہی نعرے گونجے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ ویڈیو کلپ مرکزی تہران کی امام خمینی مسجد کا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے 13 جون کو اسرائیل کے ساتھ جنگ کے باقاعدہ آغاز کے بعد سے عوامی سطح پر آنے سے گریز کیا اور ان کی ریکارڈ شدہ تقاریر نشر کی گئیں۔

جنگ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ ایرانی سپریم لیڈر کہاں چھہے ہیں لیکن فی الحال انہیں مارنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

26 جون کو ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ریکارڈ شدہ خطاب میں سپریم لیڈر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ہتھیار ڈالنے کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران نے قطر میں امریکی ایئربیس پر حملہ کر کے امریکا کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔

متعلقہ مضامین

ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ غیر ذمہ دارانہ رویہ ترک کرتے ہوئے 70 دنوں کے اندر اندرعملی اقدامات کریں

July 13, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا کہ “کشمیری شہداء کی قربانیاں تحریکِ آزادی کا ایک ناقابلِ فراموش باب ہیں

July 13, 2025

حکومت نے اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے فرنٹیئر کانسٹیبلری ایکٹ 1915 میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے

July 13, 2025

ملاقات کے دوران افغانستان میں ایک جدید کینسر ہسپتال کے قیام اور زراعت کے شعبے میں ہونے والی اہم پیش رفت پر افغان سفیر کو مبارکباد پیش کی

July 12, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *