"> خیبر پختونخوا میں فائرنگ، 3 پولیس اہلکار شہید

خیبر پختونخوا میں فائرنگ، 3 پولیس اہلکار شہید، 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک

باجوڑ، بنوں اور لکی مروت میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک کر دیے۔
خیبر پختونخوا میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات

خیبر پختونخوا کے تین اضلاع میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک ہوگئے۔

October 30, 2026

خیبر پختونخوا کے اضلاع باجوڑ، بنوں اور لکی مروت میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی کے دوران 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک کر دیے گئے۔

باجوڑ میں تھانہ برنگ کی حدود میں واقع سیلئی پٹی پولیس پوسٹ پر رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق اہلکار خائستہ مین سید نے حملہ آوروں کا بہادری سے مقابلہ کیا، تاہم وہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔

بنوں کے علاقے برماشل چوک میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے اہلکار صدیق زمان کو شہید کر دیا۔ وہ شمالی وزیرستان سی ٹی ڈی میں تعینات تھے اور چھٹی پر گھر آئے ہوئے تھے۔

ادھر لکی مروت کے علاقے تھانہ شہبازخیل کی حدود میں ایم سی بینک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کانسٹیبل ممتاز کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق واقعے کے فوری بعد پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کی اور کانسٹیبل ممتاز کی شہادت میں ملوث دونوں ٹارگٹ کلرز کو ہلاک کر دیا۔

متعلقہ مضامین

طاہر اشرفی نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوشکی میں گرلز کالج پر حملہ انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

October 31, 2026

اسلام آباد میں فضل الرحمان سے منسلک متعدد مدارس کو غیر قانونی تعمیرات اور بلڈنگ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے کے نوٹسز، 15 روز میں تعمیل کی ہدایت۔

October 31, 2026

ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی۔ تازہ ترین فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔

October 31, 2026

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران چار زخمیوں سمیت پانچ ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ پولیس نے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔

October 31, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *