قومی سلامتی پر جگت بازی بند کریں! مولانا، جوانوں کی قربانیوں کا تمسخر مت اڑائیں۔

دفاعی امور اور سیکیورٹی اقدامات پر سیاسی تنقید: حقائق اور زمینی تقاضے

قومی سلامتی جیسے حساس معاملے کو سیاسی جلسوں میں جگت بازی کا نشانہ بنانا اور مولانا فضل الرحمن کی طرف سے عارضی کرفیو کا تمسخر اڑانا سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی توہین ہے، جس سے ملک میں بداعتمادی پھیلتی ہے۔

کے پی میں سیاسی سرگرمیوں کے دوران آٹے کا بحران سنگین، قیمتیں آسمان پر

خیبرپختونخوا میں لانگ مارچ کے دوران آٹے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ سرکاری گندم کے ذخائر کے دعوؤں کے باوجود عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔
خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی

خیبرپختونخوا میں سیاسی سرگرمیوں کے دوران آٹے کا بحران شدید ہو گیا۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 3500 روپے تک پہنچ گیا۔

October 9, 2026

خیبرپختونخوا میں جاری سیاسی سرگرمیوں اور لانگ مارچ کے دوران عوام کو آٹے کے شدید بحران اور مہنگائی کا سامنا ہے۔ مارکیٹ میں آٹے کی قیمتیں اچانک آسمان پر پہنچ گئی ہیں جس سے عام شہری شدید پریشان ہیں۔

صوبے میں 80 کلو آٹے کی بوری ساڑھے 14 ہزار روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔ جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 300 سے 3 ہزار 500 روپے کا ہو چکا ہے۔ قیمتوں میں اس اچانک اضافے نے غریب طبقے کی کمر توڑ دی ہے۔

آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب سے آٹے کی ترسیل میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ اس کے علاوہ مقامی ملوں سے مقررہ کوٹہ نہ ملنے اور تقسیم کے نظام میں بے ضابطگیوں نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔

ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی وحید خان کا کہنا ہے کہ حکومت کا تمام تر دھیان سیاسی سرگرمیوں پر ہے۔ حکمرانوں کی عدم توجہی کے باعث عوامی مسائل نظر انداز ہو رہے ہیں اور بحران کا بوجھ عام شہری اٹھا رہا ہے۔

حاجی وحید خان نے الزام عائد کیا ہے کہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے فرضی ڈیلرز کو کوٹہ دیا جا رہا ہے۔ حقیقی ڈیلرز کو ان کا مقررہ کوٹہ نہیں مل رہا جس سے مارکیٹ میں مصنوعی شارٹیج پیدا ہو رہی ہے۔

دوسری جانب صوبائی حکومت کا دعویٰ ہے کہ صوبے کے پاس ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں۔ حکومت کے مطابق روزانہ 3 ہزار میٹرک ٹن گندم ملوں کو جاری کی جا رہی ہے تاکہ آٹے کی کمی نہ ہو۔

حکومتی دعوؤں اور مارکیٹ کی صورتحال میں شدید تضاد نظر آ رہا ہے۔ اگر سرکاری گندم ملوں کو مل رہی ہے تو پھر آٹا عام صارف کے لیے مہنگا کیوں ہو رہا ہے؟ اس سوال نے سپلائی چین پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

صوبے میں گندم کی کم مقامی پیداوار بھی اس بحران کی بڑی وجہ ہے۔ خیبرپختونخوا میں فی ایکڑ گندم کی پیداوار صرف 19 من ہے، جبکہ پنجاب میں 36 من اور بلوچستان میں 30 من فی ایکڑ حاصل ہوتی ہے۔

مقامی پیداوار کم ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا کا انحصار دوسرے صوبوں پر بہت زیادہ ہے۔ حکومت کا ماننا ہے کہ محض گندم خریدنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، بلکہ محکمہ زراعت اور آبپاشی کو مل کر پیداوار بڑھانی ہوگی۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جلسے اور سیاسی سرگرمیاں اپنی جگہ، مگر روٹی کی فراہمی حکومت کی پہلی ذمہ داری ہے۔ اگر حکومت نے فوری اور شفاف اقدامات نہ کیے تو آنے والے دنوں میں آٹے کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

یورو میڈ مانیٹر اور اقوام متحدہ کی رپورٹس میں اسرائیلی حراستی مراکز کے اندر فلسطینی قیدیوں پر سیکیورٹی کتوں کے ذریعے جنسی زیادتی اور منظم تشدد کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

November 7, 2026

خیبر پختونخوا میں پولیس کے سیکیورٹی الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ اور جدید آلات کے لیے 9 ارب روپے کی منظوری سے فورس کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

November 7, 2026

قومی سلامتی جیسے حساس معاملے کو سیاسی جلسوں میں جگت بازی کا نشانہ بنانا اور مولانا فضل الرحمن کی طرف سے عارضی کرفیو کا تمسخر اڑانا سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی توہین ہے، جس سے ملک میں بداعتمادی پھیلتی ہے۔

November 7, 2026

سعودی اتحادی افواج کا دعویٰ ہے کہ حوثیوں کی جانب سے ریاض کی طرف داغا گیا کروز میزائل فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا۔

November 7, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *