اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

امریکی ایف بی آئی نے بھارتی گینگسٹر نتیش کوشل کو ورمونٹ سے گرفتار کر لیا، جس پر قتل، اغوا، منشیات و اسلحہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد سنگین الزامات عائد ہیں۔

July 17, 2026

سکیورٹی فورسز نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 24 خوارج ہلاک کر دیے، ہلاک شدگان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

July 17, 2026

سکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائی، فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

خیبر پختونخوا کے اضلاع بنوں، دتہ خیل اور اسپن وام میں سکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
خیبر پختونخوا کے اضلاع بنوں، دتہ خیل اور اسپن وام میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا میں عزمِ استحکام وژن کے تحت انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک اور ان کا زیرِ زمین نیٹ ورک تباہ کر دیا گیا ہے۔

May 22, 2026

سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں انٹیلیجنس پر مبنی مربوط اور کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کاروائیاں بنوں، دتہ خیل اور اسپن وام جیسے حساس علاقوں میں معتبر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں، جن کا مقصد دہشت گردی کے خطرات کا قلع قمع کرنا اور خوارج کے نیٹ ورکس کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہے۔

گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کی پشت پناہی حاصل کرنے والے 23 خارجہ دہشت گرد ہلاک ہوئے، جس سے ان کے مقامی نیٹ ورکس کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب سرغنہ جان میر عرف طور ثاقب بھی شامل ہے، جس کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر حکومت کی جانب سے بھاری انعام مقرر تھا۔ مذکورہ خارجہ کمانڈر سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل سمیت دہشت گردی کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

کامیاب آپریشنز کے دوران ہلاک شدگان کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، گولہ بارود اور پہلے سے تیار شدہ دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے، جبکہ فورسز نے علاقے میں کلیئرنس مہم کے دوران خوارج کے زیرِ زمین سرنگوں اور بنکروں کے ایک انتہائی پیچیدہ نیٹ ورک کو دریافت کر کے کامیابی سے تباہ کر دیا ہے۔

ترجمانِ فوج کے مطابق یہ کاروائیاں وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کے منظور شدہ عزمِ استحکام وژن کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک بھر سے غیر ملکی فنڈنگ پر چلنے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن و استحکام کے قیام تک اپنی انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

دیکھیے: ایٹمی دہشت گردی کا سنگین خطرہ؛ افغانستان میں محفوظ پناہ گاہوں پر اقوام متحدہ کی تشویش

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *