رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

سفاکی کی انتہا: دوسری شادی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے تین معصوم بچوں کو ماں نے بے دردی سے قتل کر دیا، تفتیش میں لرزہ خیز انکشافات

پولیس کے مطابق ملزمہ اور شہر یار کے درمیان 746 فون کالز کا ریکارڈ موصول ہوا ہے، اور ملزمہ کے نزدیک یہ بچے اس کی دوسری شادی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ تھے۔
اچھرہ میں تین معصوم بچوں کا قتل

ملزمہ اپنے شوہر رمضان سے طلاق لے کر جھنگ کے رہائشی شہر یار نامی شخص سے شادی کرنا چاہتی تھی، جس سے اس کے موبائل پر مسلسل رابطے اور پیسوں کے لین دین کا ریکارڈ بھی ملا ہے۔

April 26, 2026

لاہور: اچھرہ میں ماں کے ہاتھوں تین معصوم بچوں کے قتل کے افسوسناک واقعے میں تہلکہ خیز پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ملزمہ ردا نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے رونگٹے کھڑے کر دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ ملزمہ نے بتایا کہ اس نے بچوں سے کھیلتے ہوئے باری باری انہیں موت کے گھاٹ اتارا؛ پہلے ڈیڑھ سالہ بچی کو بیڈ پر قتل کیا، پھر بیٹے کی شہ رگ کاٹی اور سب سے آخر میں بڑی بیٹی کو قتل کر دیا۔

قتل کی اس ہولناک واردات کے بعد ملزمہ نے اطمینان سے خون آلود کپڑے تبدیل کیے، جائے وقوعہ سے ایک چھری دھو کر کچن میں رکھی اور گھر کو تالا لگا کر باہر چلی گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے دو چھریاں برآمد کر لی ہیں۔

دورانِ تفتیش یہ حقیقت بھی سامنے آئی ہے کہ ملزمہ اپنے شوہر رمضان سے طلاق لے کر جھنگ کے رہائشی شہر یار نامی شخص سے شادی کرنا چاہتی تھی، جس سے اس کے موبائل پر مسلسل رابطے اور پیسوں کے لین دین کا ریکارڈ بھی ملا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ اور شہر یار کے درمیان 746 فون کالز کا ریکارڈ موصول ہوا ہے، اور ملزمہ کے نزدیک یہ بچے اس کی دوسری شادی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ تھے۔

اگرچہ ملزمہ نے اپنے شوہر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسے غیر مردوں سے فون پر بات کرنے اور پیسے مانگنے پر مجبور کرتا تھا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے ابتدائی طور پر قتل کا الزام سسرالیوں پر لگا کر ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تھی جو دورانِ تفتیش ناکام ہو گیا۔

ویڈیو شواہد میں دیکھا گیا ہے کہ ملزمہ گرفتاری کے وقت انتہائی پُر اعتماد تھی اور بلڈ پریشر کم ہونے کا بہانہ بنا کر پولیس کو گمراہ کرتی رہی۔ ملزمہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ طلاق کی صورت میں اس کے میکے والے بچوں کو رکھنے کے لیے تیار نہیں تھے، جس کے باعث اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ فی الوقت عدالت نے ملزمہ کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے اور کیس کی مزید تحقیقات سی سی ڈی کے سپرد کر دی گئی ہیں تاکہ اس لرزہ خیز واردات کے تمام پہلوؤں کو مکمل طور پر بے نقاب کیا جا سکے۔

دیکھئیے:پی ایس ایل 11 فائنل: وزیراعظم کی تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت، ٹکٹوں کی قیمتیں اور شیڈول جاری

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *