ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

September 20, 2026

حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے پُرتشدد مظاہرین اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت پالیسی نافذ کر دی ہے۔

September 20, 2026

ایران نے امریکہ سے مذاکرات کیلئے تین شرائط پیش کردیں، جبکہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان جنگ ختم کرانے میں مدد کی پیشکش بھی کردی۔

September 20, 2026

شیخ ہیبت اللہ کے دفتر سے سامنے آنے والی دستاویز میں فتنۃ الہندستان کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے کی ہدایت کا انکشاف ہوا ہے۔

September 20, 2026

پی ایس ایل 11 فائنل: وزیراعظم کی تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت، ٹکٹوں کی قیمتیں اور شیڈول جاری

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق یہ فیصلہ کرکٹ مداحوں اور فرنچائز مالکان کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل 11 کا فائنل 3 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
پی ایس ایل فائنل میں شائقین کو آنے کی اجازت

پی سی بی اعلامیے کے مطابق فائنل کے آن لائن ٹکٹ پیر 27 اپریل کو شام 4 بجے سے ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے، جبکہ منگل کی صبح 10 بجے سے لاہور کے 18 مقررہ مراکز سے فزیکل ٹکٹ خریدے جا سکیں گے۔

April 26, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل کے لیے تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق یہ فیصلہ کرکٹ مداحوں اور فرنچائز مالکان کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل 11 کا فائنل 3 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول بھی سامنے آگیا ہے۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق فائنل کے آن لائن ٹکٹ پیر 27 اپریل کو شام 4 بجے سے ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے، جبکہ منگل کی صبح 10 بجے سے لاہور کے 18 مقررہ مراکز سے فزیکل ٹکٹ خریدے جا سکیں گے۔ ٹکٹوں کی کم از کم قیمت 1500 روپے مقرر کی گئی ہے جو جنرل انکلوژرز کے لیے ہوگی، جبکہ فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹ 2000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

دیگر انکلوژرز میں پریمیئم کے لیے 4000 روپے، وی آئی پی کے لیے 6000 روپے اور وی سی آئی پی کے لیے 8000 روپے قیمت مقرر کی گئی ہے۔ ظہیر عباس انکلوژر کے ٹکٹ 10 ہزار روپے اور پی سی بی گیلری کے ٹکٹ 12 ہزار روپے میں فروخت ہوں گے۔ وزیراعظم نے اس اجازت کے ساتھ ساتھ ملک میں جاری کفایت شعاری مہم پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

دیکھئیے:پی ایس ایل 11: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر محمد عامر اور فہیم اشرف پر جرمانہ عائد

متعلقہ مضامین

ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

September 20, 2026

حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے پُرتشدد مظاہرین اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت پالیسی نافذ کر دی ہے۔

September 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *