اسلام آباد: لکی مروت کے وفد نے افغان سفیر سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات وفد نے افغان سفیر سے مطالبہ کیا کہ کابل خیل کے مزدوروں کو فوری رہا کیا جائے۔
وفد جامعہ حلیمیہ پیزو کے مہتمم مفتی عبدالغنی شاہ کی قیادت میں افغان سفیر سے ملا، جس میں رانرا امن جرگے کے اراکین بھی شامل تھے۔ وفد نے افغان سفیر سے کہا کہ کابل خیل کے افراد افغانستان میں محنت مزدوری کے لیے گئے تھے لیکن انہیں اغوا کر لیا گیا ہے۔
The delegation from Lakki Marwat met with the Afghan ambassador in Islamabad. The delegation was led by Mufti Abdul Ghani Shah, head of Jamia Haleemiya in Pezu along with Ranra aman Jirga. Thry requested the ambassador to secure the release of abducted Kabul Khel factory workers. https://t.co/DHZfWewVq2 pic.twitter.com/rlsG1A2fum
— Jawad Yousafzai (@JawadYousufxai) September 25, 2025
سفیر نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور مغوی افراد کی بازیابی کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں گے۔
اغوا شدہ مزدور رواں سال جنوری میں اغوا ہوئے تھے۔ وہ کابل خیل کی اس فیکٹری میں تھے جو علاقے سے یورینیم نکالنے کا کام کرتی ہے۔ خیال رہے کہ یہ منصوبہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت چلایا جا رہا ہے۔
دیکھیں: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا وادی تیراہ کا دورہ، متاثرین سے تعزیت