سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے افغان شہریوں کی ہلاکت اور اسلحے کی منتقلی سے متعلق گردش کرنے والی رپورٹ من گھڑت اور بے بنیاد پراپیگنڈا ہے۔

September 25, 2026

مشاہد حسین کا دعویٰ تاریخی شواہد کے منافی ہے۔ پاکستان نے اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کو تربیت نہیں دی۔

September 25, 2026

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

مالیاتی نیٹ ورک؟: پی ٹی آئی یوکے کے عہدیدار معاذ ملک کے خلاف برطانوی قوانین کے تحت سنگین الزامات کی لہر

برطانیہ میں مولانا طاہر اشرفی پر حملے اور ہراسگی کے واقعے کے بعد پی ٹی آئی یوکے یوتھ ونگ کے ڈپٹی سیکرٹری معاذ ملک پر سنگین الزامات سامنے آئے ہیں، جن میں مالی فراڈ، بلیک میلنگ، خواتین کے استحصال اور قانون کی خلاف ورزی شامل ہیں۔ معاملے پر برطانوی سیکیورٹی اداروں سے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
برطانیہ میں مولانا طاہر اشرفی پر حملے اور ہراسگی کے واقعے کے بعد پی ٹی آئی یوکے یوتھ ونگ کے ڈپٹی سیکرٹری معاذ ملک پر سنگین الزامات سامنے آئے ہیں، جن میں مالی فراڈ، بلیک میلنگ، خواتین کے استحصال اور قانون کی خلاف ورزی شامل ہیں۔ معاملے پر برطانوی سیکیورٹی اداروں سے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

لندن میں مولانا طاہر اشرفی پر حملے کے مبینہ کردار معاذ ملک کے خلاف برطانوی پاکستانی کمیونٹی میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی یوکے کے عہدیدار پر مالیاتی فراڈ، بلیک میلنگ اور اسائلم اسکینڈل کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔

May 16, 2026

برطانیہ میں پاکستان علما کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی پر سیاسی احتجاج کے نام پر ہونے والا حالیہ حملہ اور ہراسگی کا واقعہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے، بلکہ اس نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی اور برطانوی قوانین کے سامنے کئی سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اس واقعے کے بعد یہ بحث شدت اختیار کر گئی ہے کہ کیا پی ٹی آئی یوکے چیپٹر کے بعض عناصر سیاسی اختلاف کو غنڈہ گردی، ہراسگی اور منظم دباؤ کے کلچر میں تبدیل کر چکے ہیں؟

حملے میں ملوث گینگ اور اس کے کرداروں کو بے نقاب کرنے میں سوشل میڈیا اور سفارتی حلقوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس واقعے کے مبینہ کرداروں کی نشاندہی کے بعد معاذ ملک جیسے نام کا منظرِ عام پر آنا انتہائی تشویشناک ہے، جو مبینہ طور پر پی ٹی آئی یوکے یوتھ ونگ کا ڈپٹی سیکرٹری یوتھ ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اظہر مشوانی کے ساتھ معاذ ملک کا نام مولانا طاہر اشرفی کو سرِعام ہراساں کرنے، دھونس جمانے اور لندن کا ماحول خراب کرنے میں سامنے آنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بیرونِ ملک احتجاج کے نام پر ایک خطرناک اور متشدد کلچر پروان چڑھایا جا رہا ہے۔

اب یہ معاملہ صرف ایک حملے تک محدود نہیں رہا بلکہ برطانیہ میں پی ٹی آئی کے احتجاج، سوشل میڈیا مہمات اور سیاسی سرگرمیوں کے پردے میں مبینہ مالی، اخلاقی اور سماجی استحصال کے سنگین الزامات سامنے آ رہے ہیں۔ ایک مبینہ آڈیو میں یہ سنسنی خیز دعویٰ کیا گیا ہے کہ معاذ ملک سیاسی اثر و رسوخ کا ناجائز استعمال کر کے معصوم لوگوں سے پیسے بٹورتا رہا ہے۔ الزامات کے مطابق، روزگار دلوانے کے نام پر برطانیہ پہنچنے والے مجبور پاکستانیوں سے ہزاروں پاؤنڈز ہڑپ کیے گئے، جبکہ پاکستان مخالف احتجاجی سیاست کو محض اپنے ذاتی برطانوی اسائلم (سیاسی پناہ) کیس کو مضبوط کرنے کے لیے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا۔

مزید برآں، کمزور اور سادہ لوح افراد کو لالچ دے کر بھاری مالی نقصان پہنچایا گیا، جبکہ سکھ مالکانِ مکان نے بھی معاذ ملک کے خلاف ہزاروں پاؤنڈز کرائے کی مد میں عدم ادائیگی پر برطانوی عدالتوں میں باقاعدہ قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ہے۔ کمیونٹی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر کو کسی صورت برطانوی سرزمیں پر اسائلم نہیں ملنی چاہیے جو اپنے ذاتی مفادات کے لیے بیرونِ ملک وطنِ عزیز کی آن اور ساکھ کو داغدار کر رہے ہیں۔

اگر یہ تمام الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو یہ صرف سیاسی بدعنوانی یا اخلاقی پستی نہیں، بلکہ برطانوی قانون کے تحت سنگین مجرمانہ جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ اس پورے اسکینڈل کا سب سے شرمناک اور گھناؤنا پہلو معاذ ملک کے خلاف خواتین کے مبینہ اخلاقی استحصال، بلیک میلنگ اور انہیں سیاسی سرگرمیوں کے نام پر اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر سیاسی جماعت کے لبادے میں کچھ عناصر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں، خواتین، بے روزگار نوجوانوں اور کمزور تارکینِ وطن کو اپنے ذاتی و مالی مفادات کے لیے بلیک میل کر رہے ہیں، تو پھر یہ سیاست نہیں بلکہ ایک منظم مافیا نیٹ ورک ہے۔

اس تشویشناک صورتحال پر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو اب خاموشی توڑنی ہوگی اور واضح جواب دینا ہوگا کہ کیا وہ ایسے جرائم پیشہ عناصر سے فوری اور اعلانیہ لاتعلقی کا اظہار کرے گی یا انہیں اپنا سیاسی اثاثہ سمجھ کر بچانے کی کوشش کرے گی؟ برطانوی سیکیورٹی اداروں، پاکستانی کمیونٹی اور عالمی صحافتی حلقوں کی جانب سے اب اس پورے معاملے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

عوامی حلقوں کا موقف ہے کہ سیاسی اختلاف ہر کسی کا آئینی حق ہے، لیکن اس کی آڑ میں جسمانی حملے، ہراسگی، مالی فراڈ، بلیک میلنگ اور خواتین کے استحصال جیسے سنگین جرائم کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اگر پی ٹی آئی یوکے کے بعض عناصر واقعی اس گندے کھیل میں ملوث ہیں تو انہیں سیاسی کارکن نہیں، بلکہ قانون کے کٹہرے میں کھڑے ملزمان سمجھا جانا چاہیے اور ان کے خلاف برطانوی قوانین کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے افغان شہریوں کی ہلاکت اور اسلحے کی منتقلی سے متعلق گردش کرنے والی رپورٹ من گھڑت اور بے بنیاد پراپیگنڈا ہے۔

September 25, 2026

مشاہد حسین کا دعویٰ تاریخی شواہد کے منافی ہے۔ پاکستان نے اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کو تربیت نہیں دی۔

September 25, 2026

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *