ایران نے سعودی عرب، اردن اور جاپان کو ایران کے خلاف قرارداد کی حمایت پر نتائج کا سامنا کرنے کی تنبیہ کردی۔

September 12, 2026

افغانستان کے پانچ صوبوں میں تین دن کے دوران طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں تیزی آگئی۔

September 12, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کا 61واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے۔

September 12, 2026

سندھ کے 40 ہزار 978 سرکاری اسکولوں میں بڑی تعداد بجلی، پانی، بیت الخلا اور چار دیواری جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔

September 12, 2026

نور ولی محسود سے منسوب لیک بیان میں افغانستان کو ٹی ٹی پی کا وطن اور امارتِ اسلامیہ کو اپنی تنظیم کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

September 12, 2026

خیبر کے علاقے باڑہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں حیات آباد ٹول پلازہ کی ناکہ بندی اور دیگر حملوں میں ملوث خالد عمر غازی سمیت چار خوارج ہلاک ہوگئے۔

September 12, 2026

میجر عزیز بھٹی شہید کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

جنگِ ستمبر 1965 کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کا 61واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے۔
میجر عزیز بھٹی شہید کا 61واں یوم شہادت آج

میجر عزیز بھٹی شہید کا 61واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے 12 ستمبر 1965 کو لاہور کے محاذ پر جامِ شہادت نوش کیا۔

September 12, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید نشانِ حیدر کا 61واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے 12 ستمبر 1965 کو لاہور کے محاذ پر دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

مسلح افواجِ پاکستان کے سربراہان نے میجر عزیز بھٹی شہید کی غیر معمولی جرات، قیادت اور عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

میجر عزیز بھٹی شہید نے جنگِ ستمبر کے دوران پانچ دن اور پانچ راتیں دشمن کے حملوں کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے برکی سیکٹر کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کی پیش قدمی روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

دشمن کو بکتر بند گاڑیوں اور بھاری توپ خانے کی مدد حاصل تھی۔ اس کے باوجود میجر عزیز بھٹی شہید نے دفاع کے ساتھ دشمن پر جوابی حملے بھی کیے۔

انہوں نے بی آر بی نہر عبور کرنے والے واحد پل پر قابض دشمن کو پیچھے دھکیل دیا۔ 12 ستمبر کو دشمن کے بکتر بند اور پیدل دستوں نے پیش قدمی کی تو میجر عزیز بھٹی شہید نے ان پر حملہ کیا۔ کارروائی میں دشمن کے دو ٹینک تباہ ہوئے۔

دشمن کے ٹینک کا گولہ لگا

میجر عزیز بھٹی شہید نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر دشمن کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی۔ انہوں نے دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔

اسی دوران دشمن کے ایک ٹینک کا گولہ انہیں لگا۔ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے 12 ستمبر 1965 کو جامِ شہادت نوش کیا۔

ان کی بے مثال جرات اور قربانی کے اعتراف میں انہیں پاکستان کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔ میجر عزیز بھٹی شہید آج بھی دفاعِ وطن اور قربانی کی علامت کے طور پر یاد کیے جاتے ہیں۔

دیکھیے: جنگ ستمبر کا گیارہواں روز: پاک فوج کے حملے، بھارت کو ہر محاذ پر بڑا نقصان

متعلقہ مضامین

ایران نے سعودی عرب، اردن اور جاپان کو ایران کے خلاف قرارداد کی حمایت پر نتائج کا سامنا کرنے کی تنبیہ کردی۔

September 12, 2026

افغانستان کے پانچ صوبوں میں تین دن کے دوران طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں تیزی آگئی۔

September 12, 2026

سندھ کے 40 ہزار 978 سرکاری اسکولوں میں بڑی تعداد بجلی، پانی، بیت الخلا اور چار دیواری جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔

September 12, 2026

نور ولی محسود سے منسوب لیک بیان میں افغانستان کو ٹی ٹی پی کا وطن اور امارتِ اسلامیہ کو اپنی تنظیم کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

September 12, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *