بھارتی صحافی اجے شکلا نے اعتراف کیا ہے کہ معرکۂ حق میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی۔
اجے شکلا نے کہا کہ پاکستان نے معرکۂ حق میں بھارت کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بڑھ کر ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ رکوانے میں پاکستان کے کردار سے بھی کوئی انکار نہیں کر سکتا۔
بھارتی صحافی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ’سرنڈر مودی‘ خود کچھ نہیں کر سکا اور اب ان لوگوں کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا ہے جنہوں نے جنگ رکوانے کی کوشش کی۔
اجے شکلا کے بیان کو معرکۂ حق میں پاکستان کی فتح کے اعتراف کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
معرکۂ حق میں پاکستان کی فتح
بھارتی صحافی کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب معرکۂ حق سے متعلق پاکستان اور بھارت کے درمیان بیانیے پر بحث جاری ہے۔ اجے شکلا نے واضح طور پر کہا کہ اس معرکے میں فتح پاکستان کی تھی۔
انہوں نے پاکستان کے اس کردار کو بھی اجاگر کیا جو ان کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ رکوانے کے لیے ادا کیا گیا۔