لاہور میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے سنگین واقعات

لاہور میں خودکشی کے بڑھتے واقعات

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

کے پی میں دہشت گردی کے واقعات، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

مہمند میں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار فائرنگ سے شہید ہوگئے، باجوڑ میں آئی ای ڈی دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
مہمند اور باجوڑ میں حملے، 3 افراد جاں بحق

مہمند میں انسداد پولیو ڈیوٹی پر جانے والے 2 پولیس اہلکار فائرنگ سے شہید ہوگئے، جبکہ باجوڑ میں آئی ای ڈی دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

November 3, 2026

خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع مہمند اور باجوڑ میں فائرنگ اور دھماکے کے دو الگ واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ضلع مہمند کے علاقے ڈاگ تمانزئی میں نامعلوم مسلح افراد نے انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔

زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکابندی کردی گئی ہے۔

باجوڑ میں دھماکا

دوسری جانب باجوڑ کی تحصیل برنگ کے علاقے اصیل ترغاو میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا تھا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

دیکھیے: انڈونیشیا: ایک ہی ماہ میں ہزاروں اموات، آخر وجہ کیا بنی؟

متعلقہ مضامین

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 3, 2026

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

November 3, 2026

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 3, 2026

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *