لاہور میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے سنگین واقعات

لاہور میں خودکشی کے بڑھتے واقعات

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے موجودہ نظام کو ناکام قرار دیتے ہوئے نئے انتظامی یونٹس اور نوجوانوں کے لیے میرٹ پر مبنی اصلاحات کا مطالبات کیا ہے۔
جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی کی معاشی کانفرنس میں نئے صوبوں کی تشکیل، نظام کی تبدیلی اور نوجوانوں کو روزگار دینے کی تاکید۔

July 30, 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک کے موجودہ انتظامی اور اقتصادی نظام کو ناکافی اور فرسودہ قرار دیتے ہوئے نئے انتظامی یونٹس یا صوبے قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر عوام اور نوجوانوں کو بروقت حقوق، میرٹ اور انصاف نہ ملا تو موجودہ ساخت برقرار نہیں رہ سکے گی۔

پاکستان کی پہلی معاشی سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 70 سے 80 سال سے چلنے والا نظام اب مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف عارضی اقدامات یا فائر فائٹنگ سے ملک کے بنیادی مسائل حل نہیں ہو سکتے، جب تک کہ جمہوریت کی حقیقی روح کے مطابق انتظامی ڈھانچے کو تلے کی سطح تک منتقل نہ کیا جائے۔

نئے انتظامی یونٹس

وزیر داخلہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ موجودہ نظام عام آدمی کو بنیادی سہولیات اور بروقت انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ان کے مطابق جب تک ملک میں نئے صوبے یا انتظامی یونٹس نہیں بنائے جائیں گے اور اختیارات عوام کی سطح پر منتقل نہیں کیے جائیں گے، تب تک نئی قیادت سامنے آئے گی اور نہ ہی مسائل ختم ہوں گے۔

نوجوانوں کی ضروریات

نوجوان طبقے پر بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ نوجوانوں کو چند ہزار روپے یا ٹیبلٹس دے کر مطمئن نہیں کیا جا سکتا۔ نوجوان صرف نظام کی درستگی، میرٹ اور شفاف روزگار کا تقاضا کر رہے ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر نوجوانوں کی خواہشات کا احترام نہ کیا گیا اور وہ منظم ہو گئے تو موجودہ ڈھانچہ الٹ سکتا ہے۔

معاشی پالیسیاں

وزیر داخلہ نے وفاقی بجٹ اور معاشی حکمت عملی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال منفی بجٹ بنا کر مزید قرض لیا جاتا ہے لیکن نظام میں اصلاحات نہیں کی جاتیں۔ زرعی ملک ہونے کے باوجود اربوں ڈالر کی زرعی مصنوعات اور گندم کی درآمد کو انہوں نے انتظامی کمزوری قرار دیا۔

مذاکرات کی ضرورت

محسن نقوی نے کاروباری شخصیتوں اور تمام سیاسی جماعتوں کو ایک میز پر بیٹھ کر فیصلے کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ محض سیمینارز اور تقریروں سے مسائل حل نہیں ہوں گے، بلکہ تمام سیاسی قیادت کو نئے یونٹس کی تشکیل اور ملک کے بنیادی مسائل پر طویل مدتی اور متفقہ پالیسی بنانا ہو گی۔

متعلقہ مضامین

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 3, 2026

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

November 3, 2026

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 3, 2026

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *