فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے رابطہ کیا، جس میں علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

September 17, 2026

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر مارچ سے قبل سہیل آفریدی کی احتجاجی سرگرمیاں اور مختلف واقعات نے سیاسی احتجاج، شہری زندگی اور سکیورٹی سے متعلق نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

September 17, 2026

مکہ مکرمہ پر حوثی ڈرون حملے کی پاکستان نے شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ نے سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

September 17, 2026

آواران کے علاقے بدرنگ میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

September 17, 2026

جنگ ستمبر 1965 کے 17ویں روز سیالکوٹ اور کھیم کرن سیکٹرز میں شدید لڑائی ہوئی، جبکہ بھارتی فوج کو ٹینکوں اور توپوں سمیت بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

September 17, 2026

پاک امریکہ تعلقات میں تجارت، ٹیکنالوجی، معدنیات، توانائی اور انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔

September 17, 2026

محمد بن سلمان کا صدر ٹرمپ سے رابطہ، ایران پر ممکنہ حملوں پر تشویش

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو میں ایران پر حملے کے منصوبے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ، ایران پر امریکی حملوں کے منصوبے پر تشویش اور کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کر دیا۔

August 2, 2026

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور ایران پر متوقع امریکی حملوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد نے ایران پر امریکہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر حملے کرنے کے منصوبے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے امریکی صدر سے خطے میں جاری کشیدگی میں کمی لانے اور تہران پر ممکنہ فوجی کارروائی سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ فوری سمجھوتہ نہ ہونے کا اشارہ دیا ہے، تاہم ان کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف صورتحال پر قابو پانے کے لیے متحرک ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قطر، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور پاکستان بھی امریکہ پر سفارتی زور دے رہے ہیں کہ خطے کو بڑے تصادم سے بچانے کے لیے کشیدگی کم کی جائے۔

دریں اثناء، قطری ثالثوں نے ایرانی وزیرِ خارجہ، امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور عمانی حکام سے روابط قائم کیے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ تجارتی و بحری نقل و حمل کے لیے اہم ترین راستے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے سے متعلق معاہدے کی کوششوں میں پیشرفت حاصل ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے رابطہ کیا، جس میں علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

September 17, 2026

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر مارچ سے قبل سہیل آفریدی کی احتجاجی سرگرمیاں اور مختلف واقعات نے سیاسی احتجاج، شہری زندگی اور سکیورٹی سے متعلق نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

September 17, 2026

مکہ مکرمہ پر حوثی ڈرون حملے کی پاکستان نے شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ نے سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

September 17, 2026

آواران کے علاقے بدرنگ میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

September 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *