حماس نے خلیل الحیہ کو نیا سربراہ منتخب کیا، وہ شہید یحییٰ السنوار کی جگہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ہنیہ، سنوار کے بعد اب یہ علم خلیل الحیہ کے ہاتھ میں، شہدا کی جماعت کا سفر جاری۔

July 20, 2026

حماس نے اندرونی انتخابی عمل کے بعد خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ منتخب کر لیا ہے، وہ شہید یحییٰ السنوار کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

July 20, 2026

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی زمینی افواج جدید ساز و سامان اور مسلسل تربیت کی بدولت کسی بھی امریکی دراندازی کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

July 20, 2026

افغان طالبان کی جانب سے ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کے وعدوں کی خلاف ورزی، اقوامِ متحدہ کی رپورٹس میں ٹی ٹی پی کو پناہ گاہوں اور ماہانہ لاکھوں افغانی کی مالی امداد کی فراہمی کے انکشافات۔

July 20, 2026

تعلیمی نظام میں بدعنوانی اور پرچہ لیک اسکینڈل کے خلاف کاکروچ جنتا پارٹی کے پرامن مارچ پر نئی دہلی میں پولیس کا وحشیانہ تشدد، انٹرنیٹ معطل کر دیا گیا۔

July 20, 2026

مون سون بارشوں اور بادل پھٹنے سے ملک بھر میں سیلابی صورتحال، نگر میں لینڈ سلائیڈنگ سے 4 مزدور جاں بحق، این ڈی ایم اے کا گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے لیے فلیش فلڈ الرٹ جاری۔

July 20, 2026

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی کراچی کنگز کے خلاف 11 رنز سے سنسنی خیز فتح

کراچی کی جانب سے ریزا ہینڈرکس 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ عباس آفریدی نے 34 اور معین علی نے 27 رنز اسکور کیے۔
ملتان نے کراچی کو ہرا دیا

ملتان کی جانب سے شان مسعود نے 46 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جبکہ جوش فلپی 44 اور اویس ظفر 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کراچی کنگز کے خوشدل شاہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

April 19, 2026

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 11 رنز سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم ملتان سلطانز نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنا ڈالے۔

ملتان کی جانب سے شان مسعود نے 46 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جبکہ جوش فلپی 44 اور اویس ظفر 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کراچی کنگز کے خوشدل شاہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے بھرپور مقابلہ کیا، تاہم مقررہ اوورز میں 196 رنز تک ہی محدود رہی۔ کراچی کی جانب سے ریزا ہینڈرکس 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ عباس آفریدی نے 34 اور معین علی نے 27 رنز اسکور کیے۔

ملتان سلطانز کے عرفات منہاس نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ پیٹر سڈل نے 2 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ ملتان سلطانز نے ایونٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی، جبکہ کراچی کنگز کو ایک اور قریبی مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دیکھئیے:پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی

متعلقہ مضامین

حماس نے خلیل الحیہ کو نیا سربراہ منتخب کیا، وہ شہید یحییٰ السنوار کی جگہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ہنیہ، سنوار کے بعد اب یہ علم خلیل الحیہ کے ہاتھ میں، شہدا کی جماعت کا سفر جاری۔

July 20, 2026

حماس نے اندرونی انتخابی عمل کے بعد خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ منتخب کر لیا ہے، وہ شہید یحییٰ السنوار کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

July 20, 2026

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی زمینی افواج جدید ساز و سامان اور مسلسل تربیت کی بدولت کسی بھی امریکی دراندازی کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

July 20, 2026

افغان طالبان کی جانب سے ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کے وعدوں کی خلاف ورزی، اقوامِ متحدہ کی رپورٹس میں ٹی ٹی پی کو پناہ گاہوں اور ماہانہ لاکھوں افغانی کی مالی امداد کی فراہمی کے انکشافات۔

July 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *