"> سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ نے خلع لے لی
لاہور میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے سنگین واقعات

لاہور میں خودکشی کے بڑھتے واقعات

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ نے خلع لے لی، عدالت سے ڈگری جاری

اسلام آباد فیملی کورٹ نے سابق سینیٹر مشتاق احمد اور حمیرا طیبہ کا نکاح خلع کی بنیاد پر ختم کرنے کی ڈگری جاری کر دی۔
سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ نے خلع لے لی

اسلام آباد کی فیملی کورٹ نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کر دی، مصالحت کی کوششیں ناکام رہیں۔

November 3, 2026

اسلام آباد کی فیملی کورٹ نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کر دی ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی جج عنبرین اقبال نے کیس کی سماعت کے بعد نکاح خلع کی بنیاد پر ختم کرنے کا حکم دیا۔

عدالت کے مطابق حمیرا طیبہ اپنے شوہر کے ساتھ مزید ازدواجی زندگی گزارنے پر آمادہ نہیں تھیں۔ دونوں کے درمیان صلح اور مصالحت کی کوششیں بھی کامیاب نہ ہو سکیں۔

عدالت میں خاتون کا مؤقف

عدالتی فیصلے کے مطابق حمیرا طیبہ نے اپنے بیانِ حلفی میں شوہر کے ساتھ رہنے سے انکار کیا تھا۔ مصالحت کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد عدالت نے خلع کی ڈگری جاری کر دی۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ حق مہر کے معاملے پر دونوں فریقوں کا ایک دوسرے کے خلاف کوئی دعویٰ باقی نہیں ہے۔

عدالت نے بچوں کے نان و نفقہ، غیر شادی شدہ بیٹیوں کے اخراجات اور دیگر استدعاؤں سے متعلق باقی دعویٰ واپس لیے جانے پر خارج کر دیا۔

فیملی کورٹ نے خلع کی ڈگری کی مصدقہ نقل سابق سینیٹر مشتاق احمد اور متعلقہ یونین کونسل کو بھجوانے کا حکم بھی دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

November 3, 2026

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 3, 2026

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

November 3, 2026

سعودی اتحاد کے مطابق مکہ ریجن میں ایک ڈرون کی نشاندہی کے بعد اسے فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *