بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو مودی ہاؤس کے باہر احتجاج اور دھرنے کے دوران پولیس نے حراست میں لے لیا۔

July 21, 2026

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے دیرینہ تعلقات شدت پسند گروہ کے خلاف کارروائی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

July 21, 2026

معروف امریکی جریدے فارن افیئرز نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری سنگین بحران میں کامیاب سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

July 21, 2026

امریکی محکمہ دفاع نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تقریباً 100 امریکی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

July 21, 2026

افغانستان میں طالبان مخالف عسکری تحاریک بدخشاں سے آگے بڑھ کر کاپیسا اور دیگر علاقوں میں اپنی سرگرمیاں تیز کر رہی ہیں۔

July 21, 2026

نئی دہلی میں نیت پیپر لیک کے خلاف احتجاج کے دوران طلبہ نے بھارتی وزیر تعلیم سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔

July 21, 2026

گوادر میں نیشنل یوتھ سمٹ 2026 کا آغاز، نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے کی بڑی پیشرفت

یہ اقدام نوجوانوں کو قومی ترقی کے عمل میں شامل کرنے اور انہیں مستقبل کی قیادت کیلئے تیار کرنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔
گوادر میں نیشنل یوتھ سمٹ

گوادر میں ثقافتی، کھیلوں اور سماجی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے، جن میں جشنِ ساحل اسپورٹس فیسٹیول نمایاں ہے، جس سے شہر میں نوجوانوں کی سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے۔

April 5, 2026

گوادر: بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں 7 سے 9 اپریل تک نیشنل یوتھ سمٹ 2026 کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں ملک بھر سے نوجوانوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

محکمہ امورِ نوجوانان بلوچستان کے زیر اہتمام ہونے والا یہ سمٹ جی ڈی اے پبلک ہائر سیکنڈری اسکول میں منعقد ہوگا، جہاں طلبہ، نوجوان رہنما، کاروباری افراد اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں گے۔

حکام کے مطابق “لرن، انوویٹ، لیڈ” کے موضوع کے تحت ہونے والا یہ سمٹ نوجوانوں کیلئے تربیت، رہنمائی اور پالیسی مکالمے کا اہم موقع فراہم کرے گا، جہاں انہیں ماہرین، پالیسی سازوں اور صنعت سے وابستہ افراد سے براہ راست سیکھنے کا موقع ملے گا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نوجوانوں کو قومی ترقی کے عمل میں شامل کرنے اور انہیں مستقبل کی قیادت کیلئے تیار کرنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔

سمٹ کے ساتھ ساتھ گوادر میں ثقافتی، کھیلوں اور سماجی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے، جن میں جشنِ ساحل اسپورٹس فیسٹیول نمایاں ہے، جس سے شہر میں نوجوانوں کی سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں سے نوجوانوں کی شرکت بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دے گی اور ایک مشترکہ قومی سوچ کو مضبوط کرے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ گوادر، جو کبھی دور دراز علاقہ سمجھا جاتا تھا، اب نوجوانوں کیلئے مواقع، ترقی اور قومی یکجہتی کی علامت بن کر ابھر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنے کیلئے ایسے اقدامات نہایت اہم ہیں، جو ملک کے مستقبل کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

دیکھئیے:مشرق وسطیٰ کشیدگی نے روایتی سمندری راستے بدل دیے، گوادر پورٹ عالمی متبادل ہب بننے لگا

متعلقہ مضامین

بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو مودی ہاؤس کے باہر احتجاج اور دھرنے کے دوران پولیس نے حراست میں لے لیا۔

July 21, 2026

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے دیرینہ تعلقات شدت پسند گروہ کے خلاف کارروائی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

July 21, 2026

معروف امریکی جریدے فارن افیئرز نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری سنگین بحران میں کامیاب سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

July 21, 2026

امریکی محکمہ دفاع نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تقریباً 100 امریکی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

July 21, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *