آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی جس میں بیرسٹر افتخار گیلانی کامیاب قرار پائے اور مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت مستحکم کر لی۔

August 28, 2026

سانحہ پمز پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنانے کی منظوری، ذمہ داروں کے تعین اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ۔

August 28, 2026

کان کنی کے لیے بدخشاں جانے والے دو نوجوانوں کو طالبان فورسز نے مبینہ طور پر قتل کیا اور ان کی لاشیں عوامی مقامات پر نمائش کے لیے رکھ دیں۔ مقتولین کا کسی مزاحمتی گروپ سے تعلق نہیں تھا۔

August 28, 2026

پاکستانی کارروائیوں کے بعد طالبان کی امریکہ اور بھارت سے مدد لینے کی کوشش کا دعویٰ، کابل کے طرزِ عمل پر سوالات اٹھ گئے۔

August 28, 2026

مکہ دفاعی معاہدے میں بنگلہ دیش کی ممکنہ شمولیت کی بات سامنے آگئی، جبکہ پاکستان اور کویت کے درمیان بھی دفاعی تعاون کا نیا معاہدہ طے پا گیا۔

August 28, 2026

نیپال میں تباہ کن سیلابی ریلے نے آبادیوں، سڑکوں اور پلوں کو شدید نقصان پہنچایا، 500 سے زائد افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں لاپتہ ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

August 28, 2026

نیپال سیلاب کی تباہی کے پیچھے چھپے اصل عوامل

نیپال میں تباہ کن سیلابی ریلے نے آبادیوں، سڑکوں اور پلوں کو شدید نقصان پہنچایا، 500 سے زائد افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں لاپتہ ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
نیپال سیلاب: 500سے زائد ہلاکتیں

نیپال میں دریائے بھوٹیکوشی کے اچانک سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، 500 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں لاپتہ ہیں، جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

August 28, 2026

پہاڑوں سے اترنے والے پانی نے نیپال میں قیامت برپا کردی۔ دریائے بھوٹیکوشی میں بدھ کے روز اچانک آنے والے تباہ کن سیلابی ریلے نے چند ہی گھنٹوں میں تین اضلاع میں زندگی کا نظام درہم برہم کردیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے پانی اپنے ساتھ مٹی، پتھر اور ملبہ بہاتا ہوا آبادیوں میں داخل ہوگیا، سڑکیں اور پل پانی کی نذر ہوگئے، بجلی کا نظام متاثر ہوا اور کئی خاندانوں کو اپنی جان بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے کا موقع بھی نہ مل سکا۔

اس خوفناک سیلاب میں اب تک 500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ سینکڑوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ نیپال پولیس کے مطابق رات گئے تک 157 افراد کی لاشیں برآمد کی جاچکی تھیں، جن میں 64 لاشیں ضلع چتوان سے ملیں۔ تاہم لاپتہ افراد کی بڑی تعداد کے باعث حکام کو خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

تباہی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سیلاب نے صرف گھروں اور سڑکوں کو ہی متاثر نہیں کیا بلکہ پولیس اہلکار، فوجی جوان اور بجلی کے محکمے کے ملازمین بھی لاپتہ افراد میں شامل ہیں۔ کئی علاقوں میں رابطے منقطع ہونے کے باعث متاثرین تک پہنچنا امدادی ٹیموں کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ پولیس، فوج اور دیگر اداروں کے 3,318 اہلکار متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں اور ملبے تلے یا سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو تلاش کیا جارہا ہے۔

اس قدرتی آفت نے غیر ملکی سیاحوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔ متاثرہ علاقے اپنی قدرتی خوبصورتی، پہاڑی راستوں اور ٹریکنگ کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں، لیکن جہاں چند روز پہلے سیاح قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو رہے تھے، وہیں اب وہی علاقے کیچڑ، ملبے اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کا منظر پیش کررہے ہیں۔ نیپال ٹورازم بورڈ کے مطابق لاپتہ سیاحوں میں بھارت کے 100 سے زائد، امریکا کے 54، آسٹریلیا کے 34 اور برطانیہ کے 33 شہری شامل ہیں، جبکہ 100 سے زیادہ نیپالی شہری بھی لاپتہ ہیں۔

سیلاب کی تباہ کاریوں کا دائرہ سرحد پار تبت تک بھی پہنچا ہے۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق تبت میں تین افراد ہلاک جبکہ 265 افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔ سرحدی علاقے سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں پانی اور کیچڑ کا ایک بڑا ریلا عمارتوں سے ٹکراتا ہوا دکھائی دیتا ہے، جو اس آفت کی شدت کی ایک خوفناک تصویر پیش کرتا ہے۔

اس تباہی کے درمیان متاثرین کی کہانیاں دل دہلا دینے والی ہیں۔ ایک خاتون نے بتایا کہ ان کا خاندان ان کی آنکھوں کے سامنے سیلابی ریلے میں بہہ گیا، جبکہ انہوں نے اپنے بیٹے کے ساتھ ایک عمارت کی چھت پر چڑھ کر اپنی جان بچائی۔ ایسے واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ یہ سیلاب محض پانی کا بہاؤ نہیں تھا بلکہ چند لمحوں میں معمول کی زندگی کو اجاڑ دینے والی ایک تباہی تھی۔

ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ ممکنہ طور پر سیلاب سے پہلے زلزلہ آیا تھا، تاہم امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق بعد میں معلوم ہوا کہ زلزلے جیسی سرگرمی دراصل لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پیدا ہوئی تھی۔ ماہرہ کے مطابق پہاڑی علاقوں میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈنگ، دریاؤں میں اچانک پانی کا اضافہ اور پانی کے قدرتی راستوں میں رکاوٹ جیسے عوامل مل کر اچانک آنے والے سیلاب کو انتہائی خطرناک بنا سکتے ہیں۔

دریا کنارے آبادیاں بھی اس خطرے کو مزید بڑھاتی ہیں۔ نیپال کے کئی پہاڑی علاقوں میں بستیاں دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب قائم ہیں جہاں لوگوں کی روزمرہ زندگی، زراعت، نقل و حمل اور سیاحت کا انحصار انہی راستوں پر ہوتا ہے۔ لیکن جب پانی اچانک خطرناک حد تک بڑھ جائے تو ان آبادیوں کو محفوظ مقام تک منتقل ہونے کے لیے بہت کم وقت ملتا ہے۔ ماہرہ کے مطابق دریا کنارے آبادیوں کے لیے پیشگی وارننگ، محفوظ انخلا کے راستوں اور مضبوط بنیادی ڈھانچے کو ترجیح دینا ضروری ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے ممکنہ اثرات بھی اس صورتحال کو مزید تشویشناک بناتے ہیں۔ اگرچہ کسی ایک سیلاب کو براہ راست موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ قرار دینے کے لیے سائنسی تحقیق ضروری ہے، تاہم ماہرہ کا کہنا ہے کہ بدلتے ہوئے موسمی حالات، شدید بارشوں اور انتہائی موسمی واقعات میں اضافہ دنیا کے کئی خطوں، خصوصاً پہاڑی علاقوں کے لیے خطرات بڑھا سکتا ہے۔

اس وقت سب سے بڑا چیلنج لاپتہ افراد کو تلاش کرنا اور متاثرہ خاندانوں تک فوری امداد پہنچانا ہے، لیکن خطرہ ابھی مکمل طور پر ٹلا نہیں۔ مزید لینڈ سلائیڈنگ، دوبارہ سیلاب، ملبہ گرنے اور سڑکوں کے مزید متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے۔ دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں امدادی کارروائی پہلے ہی مشکل ہے اور اگر موسم نے مزید شدت اختیار کی تو صورتحال مزید پیچیدہ ہوسکتی ہے۔

نیپال کی صورتحال کا جازئزہ لینے کے بعد سمجھ آتا ہے کہ ایسے سانحات میں جانی نقصان کو مکمل طور پر روکنا مشکل صرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔۔۔ جدید پیشگی وارننگ سسٹم، دریاؤں کی مسلسل نگرانی، لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے والے علاقوں کی نشاندہی اور بروقت انخلا کے ذریعے نقصان کو نمایاں حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ دریا کے قدرتی راستوں کے قریب بے ہنگم تعمیرات اور کمزور انفراسٹرکچر بھی مستقبل کے خطرات میں اضافہ کرسکتے ہیں، اس لیے ترقیاتی منصوبوں میں قدرتی آفات کے خطرے کو بنیادی عنصر بنانا ہوگا۔

نیپال میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، لیکن سیلاب کے بعد ایک اور بڑا مرحلہ شروع ہوگا۔ تباہ شدہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی، بجلی اور مواصلاتی نظام کی بحالی، متاثرہ خاندانوں کی آبادکاری اور دریا کنارے آبادیوں کے تحفظ کے لیے نئی حکمت عملی مرتب کرنا حکومت کے لیے ایک بڑا امتحان ہوگا۔ اگر مستقبل میں دریا کنارے آبادیوں کو محفوظ بنانے، پانی کے قدرتی راستوں کو برقرار رکھنے اور بروقت وارننگ کے نظام کو مؤثر بنانے پر توجہ نہ دی گئی تو ایسی تباہی دوبارہ بڑے انسانی المیے میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ قدرتی آفت کو روکا شاید نہ جاسکے، لیکن بہتر منصوبہ بندی اور بروقت اقدامات کے ذریعے اس کے اثرات کو ضرور کم کیا جاسکتا ہے۔

دیکھیے: نیپال میں تباہ کن سیلاب سے 469 افراد ہلاک، ایک ہزار سے زائد تاحال لاپتہ

متعلقہ مضامین

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی جس میں بیرسٹر افتخار گیلانی کامیاب قرار پائے اور مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت مستحکم کر لی۔

August 28, 2026

سانحہ پمز پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنانے کی منظوری، ذمہ داروں کے تعین اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ۔

August 28, 2026

کان کنی کے لیے بدخشاں جانے والے دو نوجوانوں کو طالبان فورسز نے مبینہ طور پر قتل کیا اور ان کی لاشیں عوامی مقامات پر نمائش کے لیے رکھ دیں۔ مقتولین کا کسی مزاحمتی گروپ سے تعلق نہیں تھا۔

August 28, 2026

پاکستانی کارروائیوں کے بعد طالبان کی امریکہ اور بھارت سے مدد لینے کی کوشش کا دعویٰ، کابل کے طرزِ عمل پر سوالات اٹھ گئے۔

August 28, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *