"> نیپال سیلاب: 469 ہلاکتیں، 900 سے زائد لاپتا، جھیل پھٹنے کا خطرہ

نیپال میں تباہ کن سیلاب سے 469 افراد ہلاک، ایک ہزار سے زائد تاحال لاپتہ

نیپال میں تباہ کن سیلاب سے 469 ہلاکتیں ہوگئیں، 900 سے زائد افراد لاپتا ہیں جبکہ ملبے سے بننے والی جھیل پھٹنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔
نیپال میں تباہ کن سیلاب سے 469 افراد ہلاک، ایک ہزار سے زائد تاحال لاپتہ

نیپال میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 469 ہلاکتیں ہوگئیں، 900 سے زائد افراد لاپتا ہیں جبکہ ایک جھیل پھٹنے کا خطرہ بھی پیدا ہوگیا۔

August 28, 2026

نیپال اور تبت کی سرحدی علاقے میں گلیشیئر ٹوٹنے کے بعد آنے والے تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے نیپال میں ہلاکتوں کی تعداد 469 ہوگئی ہے، جبکہ 900 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔

نیپالی حکام کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد افراد لاپتا ہوئے، جن میں تقریباً 500 غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق تبت کے گیرونگ کاؤنٹی میں 558 افراد لاپتا ہیں، جن میں 260 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔ چین میں اب تک 3 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایک اور جھیل پھٹنے کا خطرہ

سیلاب کے بعد ملبے کے باعث بھوٹیکوشی دریا کا راستہ بند ہونے سے ایک جھیل بن گئی ہے، جس میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جھیل کا بند ٹوٹنے سے اچانک سیلابی ریلا آسکتا ہے، جس سے مزید تباہی کا خطرہ ہے۔

امدادی کارروائیاں

امدادی ٹیمیں ملبے میں دبے افراد اور لاپتا شہریوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ بھاری مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے جبکہ ہیلی کاپٹروں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

نیپالی حکام کے مطابق دریائی نظام سے اب تک 103 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں لاشوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اضافی انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

دیکھیے: نیپال، تبت میں تباہ کن سیلاب، 273 سے زائد افراد ہلاک، 1500 لاپتہ

متعلقہ مضامین

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، نیتن یاہو نے حملہ آوروں کا محلہ تباہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

October 23, 2026

وزارتِ عظمیٰ نہ ملنے پر راجہ فاروق حیدر نے نظام اور اسلام آباد کے خلاف بیانات دینا شروع کر دیے، جو اصول پرستی کے بجائے سیاسی ناکامی کا عکس ہیں۔

October 23, 2026

راولپنڈی میں گولڑہ موڑ کے قریب سی این جی اسٹیشن پر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

October 23, 2026

گوادر میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی کوششیں ناکام بنا دیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک بلوچ خاتون سمیت 10 حملہ آور ہلاک اور ایک شہری شہید ہوا۔

October 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *