خیبر پختونخوا حکومت نے امن و امن کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر وادی تیراہ میں آپریشن کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
سرکاری دستاویز کے مطابق خیبر پختونخواہ کے علاقہ وادی تیراہ میدان سے 94 ہزار لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا، اسکے ساتھ ساتھ متاثرہ افراد کے لئے کھانے، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات سمیت تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ حکومت نےان تمام تر امور کی ذمہ داری پی ڈی ایم اے کو سپرد کردی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر نقل مکانی کرنے والے 17 ہزار خاندانوں کے کیمپ کی ذمہ داری متعلقہ اداروں کے سپرد کردی گئی ہے، مزید یہ کہ کھانا، پینا، رہائش کے علاقہ متاثرہ افراد کو ماہانہ 20 ہزار روپے دینے پر بھی غور کیا جارہاہے۔
ذرائع کے مطابق آپریشن کے اختتام پر ہر خاندان کو 35 ہزار روپے دیے جائیں گے، حکومت نے پینتس ہزار کے حساب سے وزارت خزانہ کو 2 ارب کی ہدایات بھی بھجوادی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کو خط لکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر تیراہ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں تقریباً آٹھ ہزار کی افراد کے انتظامات کئے جائیں۔
دیکھیں: افغان حکومت کا ٹی ٹی پی کو غیر مسلح کرنے اور مختلف شہروں میں بسانے کا فیصلہ