افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ، طورخم اور کوہاٹ میں فضائی جارحیت ناکام

افواج پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے افغان طالبان کے تمام 8 ڈرونز کو کامیابی سے مار گرا کر تباہ کر دیا۔
پاک فوج کی کارروائی: افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

افواج پاکستان نے طورخم اور کوہاٹ میں افغان طالبان کے 8 ڈرونز مار گرائے، فضائی دفاع نے عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

September 23, 2026

پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز کو پاک فوج نے مار گرایا ہے۔ افواج پاکستان کے مستعد ایئر ڈیفنس سسٹم نے دشمن کے تمام ڈرونز فضا میں تباہ کر دیے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں گرائے گئے۔ بقیہ 4 ڈرونز کو کوہاٹ سے متصل سرحدی پہاڑی علاقوں میں نشانہ بنایا گیا۔

عوامی مقامات کو نشانہ بنانا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ اور زمینی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ افغان ڈرونز کے ذریعے عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی خطرناک کوشش کی گئی تھی، جسے بروقت ناکام بنایا گیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ فضائی جارحیت افغان طالبان کی جانب سے دہشت گردوں کی کھلی پشت پناہی کا واضح ثبوت ہے۔ افواج پاکستان دشمن کے ہر عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ہمہ وقت چوکس ہیں۔

کرم سیکٹر میں دراندازی

ڈرونز مار گرائے جانے سے قبل گزشتہ رات افغان فورسز نے کرم سیکٹر میں اشتعال انگیزی کی تھی۔ افغان طالبان نے پاکستانی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کی۔

پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے نشانہ بنا کر افغان طالبان کے متعدد مورچے اور ٹھکانے مکمل تباہ کر دیے۔ سرحد پار سے کی جانے والی ہر مہم جوئی کا سخت جواب دیا جا رہا ہے۔

دیکھیے: کرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی ناکام، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار

متعلقہ مضامین

طالبان چیف آف اسٹاف فصیح الدین فطرت نے مخالف مسلح محاذوں کو غیر افغان اور پاکستان سے فنڈنگ حاصل کرنے والا قرار دے دیا، جس پر سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔

November 8, 2026

اسرائیلی صدر نے سابق آرمی چیف گادی آئزن کوٹ کو نئی حکومت بنانے کے لیے 28 دن کی مہلت دے دی، نیتن یاہو اقتدار کی دوڑ میں سیاسی دباؤ کا شکار۔

November 8, 2026

ای سی سی کے اجلاس میں پاک فوج کے لیے لگژری جیٹ کی خریداری کی خبریں بے بنیاد ثابت؛ 1.094 ارب روپے پاک بحریہ کے ‘سی سلطان’ پراجیکٹ کے آپریشنل اخراجات کے لیے منظور کیے گئے تھے۔

November 8, 2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کی پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

November 8, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *