سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

سفینہ خان نے کہا کہ آئین میں فوج یا پولیس اہلکار کو لازماً شہید قرار دینے کی کوئی شق نہیں، شہادت ایک دینی مقام ہے۔

August 6, 2026

شیخ حسینہ بیٹے کو آگے لا کر نیا سیاسی روپ دھارنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم بنگلہ دیشی عوام نے پرانے بیانیے اور پاکستان مخالف کارڈ کو رد کر دیا ہے۔

August 6, 2026

پاکستان اور کرغزستان کے درمیان براہِ راست تجارتی راہداری پر کابل کے تحفظات، کرغزستان کو مراسلہ ارسال

افغان طالبان نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان چین کے راستے نئی تجارتی راہداری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کرغز حکام کو پرانے روایتی راستوں کی بحالی کے لیے مذاکرات کی پیشکش کردی۔
افغان طالبان نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان چین کے راستے نئی تجارتی راہداری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کرغز حکام کو پرانے روایتی راستوں کی بحالی کے لیے مذاکرات کی پیشکش کردی۔

پاکستان اور کرغزستان کے درمیان چین کے راستے نئی ٹرانزٹ ٹریڈ راہداری پر افغان حکومت کا ردِعمل۔ کابل کا کرغزستان کو مراسلہ؛ افغانستان کے ٹرانزٹ کردار کو بچانے کے لیے پرانے راستوں کی بحالی کی پیشکش۔

April 25, 2026

افغان طالبان کی عبوری حکومت نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان چین کے راستے نئی ٹرانزٹ ٹریڈ راہداری کے قیام پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس ضمن میں کابل حکام نے کرغزستان کو ایک باضابطہ مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں جنوبی ایشیا کی مارکیٹوں تک رسائی کے لیے افغانستان سے گزرنے والے پرانے روایتی راستوں کی بحالی پر مذاکرات کی دعوت دی گئی ہے۔

افغانستان کا مؤقف

طالبان حکام کا موقف ہے کہ افغانستان سے گزرنے والے تجارتی راستے علاقائی رابطوں اور مال برداری کے لیے زیادہ ترقی یافتہ، کم فاصلہ اور مؤثر ہیں۔ افغان وزارتِ تجارت کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور کرغزستان کے درمیان ہونے والے ان نئے انتظامات نے نہ صرف روایتی تجارتی روٹس کو متاثر کیا ہے بلکہ اس سے افغانستان کے تزویراتی معاشی مفادات کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

نئی راہداری کے اثرات

واضح رہے کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان چین کے راستے اس نئی راہداری کے فعال ہونے سے کرغزستان سمیت تاجکستان، ترکمانستان، قازقستان اور ازبکستان کو کراچی کی بندرگاہ تک براہِ راست رسائی حاصل ہو جائے گی۔ یہ نیا روٹ افغانستان کو بائی پاس کرتے ہوئے وسطی ایشیا کو بحیرہ عرب سے جوڑتا ہے، جس سے خطے کی تجارت میں افغانستان کا وہ کلیدی ٹرانزٹ کردار محدود ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے جو اسے جغرافیائی لحاظ سے حاصل تھا۔

مستقبل کے چیلنجز

ماہرینِ معاشیات کا کہنا ہے کہ اس نئی راہداری کی کامیابی سے جہاں پاکستان کے لیے وسطی ایشیائی ریاستوں تک رسائی آسان ہوگی، وہی افغانستان کو ٹرانزٹ فیس اور تجارتی سرگرمیوں کی مد میں ہونے والے ریونیو میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کابل کی جانب سے کرغزستان کو مذاکرات کی دعوت اسی معاشی اثر کو زائل کرنے کی ایک کوشش قرار دی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *