لاہور میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے سنگین واقعات

لاہور میں خودکشی کے بڑھتے واقعات

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل عالمی قانون کا مطالعہ کرے، افغان طلبہ پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف

پاکستان نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی مقیم افغان طلبہ کے جعلی داخلوں کے خلاف فارنرز ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل ساؤتھ ایشیا پاکستان

پاکستان نے غیر قانونی افغان طلبہ سے متعلق موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی قوانین کے تحت غیر مجاز افراد کی بے دخلی قانونی حق ہے۔

September 9, 2026

اگر افغانستان کے طلبہ پاکستانی یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجوں میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں طالبان رجیم سے مطالبہ کرنا ہوگا کہ پاکستان میں دہشت گرد بھیجنا بند کرے۔ یہ ممکن نہیں کہ پاکستانی قوم کا خون مسلسل بہتا رہے، جبکہ افغان طلبہ پاکستانی میڈیکل کالجوں میں تعلیم کی سہولت سے مستفید ہوتے رہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل ساؤتھ ایشیا کے حالیہ بیان پر پاکستان نے کہا ہے کہ تنظیم کو بین الاقوامی قوانین کا درست مطالعہ کرنا چاہیے۔ غیر ملکی طلبہ کو پاکستانی یونیورسٹیوں میں داخلہ صرف قانونی اور درست اسٹوڈنٹ ویزا کی بنیاد پر ہی مل سکتا ہے۔

غیر قانونی طور پر مقیم افراد تعلیمی سہولیات کا دعویٰ نہیں کر سکتے۔ جعلی شناختی دستاویزات پر میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے والے افراد کو سہولیات دینے کے بجائے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پاکستان کے یہ تمام اقدامات فارنرز ایکٹ 1946 کے مطابق ہیں۔ یہ قانون ریاست کو ملک میں غیر ملکی شہریوں کی موجودگی اور ان کی آمد و رفت کو منظم کرنے کا مکمل اختیار دیتا ہے۔

متن میں ایمنسٹی انٹرنیشنل ساؤتھ ایشیا کی ریجنل ڈائریکٹر اسمرتی سنگھ کی قیادت پر شدید سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ علاقائی دفتر کو پاکستان مخالف پروپیگنڈا پلیٹ فارم میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

اسمرتی سنگھ اس سے قبل ٹائمز آف انڈیا سے وابستہ رہی ہیں، جس کے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” اور بھارتی وزارتِ دفاع کے نیٹ ورکس سے مبینہ روابط کا ذکر کیا گیا ہے۔ ان کی جانبداری اور انڈین ڈس انفولیب جیسے انداز پر تحفظات ظاہر کیے گئے ہیں۔

عالمی انسانی حقوق کے قوانین کا حوالہ دینے سے پاکستان کے قانونی اختیارات ختم نہیں ہوتے۔ بین الاقوامی عہدنامہ برائے شہری و سیاسی حقوق کا آرٹیکل 13 بھی ریاست کو قانونی طریقے سے غیر ملکیوں کی ملک بدری کا حق دیتا ہے۔

پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت ہر ملک کو اپنی سرحدوں اور شہریوں کی حفاظت کا بنیادی حق حاصل ہے۔ قانونی طریقہ کار سے ہٹ کر کسی بھی غیر ملکی کو ملک میں رہنے یا تعلیمی ادارے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دیکھیے: پاکستان نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا

متعلقہ مضامین

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 3, 2026

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

November 3, 2026

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 3, 2026

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *