نارووال: وفاقی وزیر احسن اقبال نے نارووال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چائنہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط اور مستحکم ہورہے ہیں۔ مذکورہ منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے ذریعے سے پاکستان کے شعبہ تعلیم، صحت سمیت دیگر شعبوں میں بھی معاونت فراہم ہوگی۔
گزشتہ روز نارووال میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے چین کے تعاون سے ہیلتھ سیکٹر کے نئے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم ایسا سسٹم بنانا چاہتے ہیں کہ دنیا بھر کے محقق پاکستان کا رخ کریں، اسی طرح پاکستانی طلبا چین میں جا کر تعلیم حاصل کریں۔ اور پھر واپس آکر ملک و قوم کی خدمت کریں۔
انکا کہنا تھا یہ منصوبہ پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کرے گا اور نتیجتا پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا نارووال میڈیکل کالج پاکستان میں تعلیم کے فروغ میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔ یہاں کے ڈاکٹر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے خدمات فراہم کریں گے نیز یہاں کی ٹیم صحت کے شعبے میں ملک کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا جیسے ہماری افواج نے معرکہ حق میں دشمن کو شکست دی، اسی طرح اب اگلا معرکہ پاکستان کو معاشی میدان میں بھی آگے لے جانا ہے اور فتح سے ہمکنار کرنا ہے۔
دیکھیں: چینی ساختہ زیڈ 10 ایم ای ہیلی کاپٹر پاک آرمی ایوی ایشن میں شامل