اقوامِ متحدہ میں سلامتی کونسل کے اجلاس پاکستان نے یمن میں جاری کشیدگی کو رکوانے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے یمن میں فوری جنگ بندی، عملے کی رہائی اور سفارت کاری کی بحالی کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نائب مندوب عثمان جادون کا کہنا تھا ان حالات کے باعث یمن شدید معاشی و انسانی بحران کا شکار ہے نیز مسلسل لڑائی نہ صرف خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے بلکہ یمن کے عوام کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔
پاکستان نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں گرفتار لوگوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا، اور اس بات کو واضح کیا کہ انسانی امداد تک بلا تفریق سب کی رساٗی ہونی چاہیے۔ عثمان جادون کا کہنا تھا کہ امدادی عملے کی گرفتاری اور ان کے ساتھ روا سلوک انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
At UNSC, Pakistan Demands End to Hostilities, Release of UN Staff, and Renewed Diplomacy in Yemen
— Permanent Mission of Pakistan to the UN (@PakistanUN_NY) September 16, 2025
Our Press Release pic.twitter.com/DVPYeCQcuA
پاکستان نے یمن کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جاٗیں تاکہ انسانی بحران سے محفوظ رہا جا سکے ورنہ بڑی تعداد میں انسانی جانیں متاثر ہوسکتی ہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے عالمی برادری کو مل کر یمن میں جاری جنگ کو ختم کرنے او امن بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے۔
پاکستان نے یمن کے عوام کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ اس بحران سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا مطالبہ کردیا ۔
دیکھیں: افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث ہے: عاصم افتخار