پسنی پورٹ کے حوالے سے فنانشل ٹائمز کے دعوؤں کو پاکستانی حکام نے سختی سے مسترد کر دیا

پاکستانی حکام نے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کی تردید کردی بعد ازاں فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں تصحیح کرتے ہوئے اس غلط فہمی کو دور کر دیا
پاکستانی حکام نے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کی تردید کردی بعد ازاں فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں تصحیح کرتے ہوئے اس غلط فہمی کو دور کر دیا

پسنی کا ایک منظر جو امریکہ کے لیے پسنی پورٹ کی تجویز سے متعلق فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کا مرکزی نکتہ تھا، جسے بعد ازاں پاکستانی حکام نے مسترد کر دیا

October 6, 2025

اسلام آباد: پاکستان نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی تین اکتوبر کی اس رپورٹ کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مشیروں نے امریکی حکام کو بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں نئے منصوبے کی پیشکش کی ہے۔

ایف ٹی کی رپورٹ نے متضاد بیانات کا سہارا لیا، جس پر پاکستان کی جانب سے فوری اور سخت ردعمل سامنے آیا۔ بعد ازاں فنانشل ٹائمز نے چار اکتوبر کو اپنی رپورٹ میں ترمیم کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ اسے وضاحت کی ضرورت تھی۔

پاکستان کا مؤقف

سینئر سیکیورٹی حکام نے سرکاری نشریاتی ادارےپی ٹی وی کو بتایا کہ نہ تو امریکہ سے کوئی سرکاری بات چیت ہوئی ہے اور نہ ہی کسی بندرگاہ کو غیر ملکی قوت کے حوالے کرنے کا کوئی منصوبہ ہے۔

ایک سینئر سیکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نجی کمپنیوں کے ساتھ گفتگو غیر رسمی تھی۔ آرمی چیف کے کوئی سرکاری مشیر نہیں ہیں۔ ان باتوں کو براہ راست ان سے منسوب کرنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ پسنی کی جغرافیائی اہمیت سے انکار نہیں لیکن یہ محض ایک افواہ ہے کوئی پالیسی یا سرکاری منصوبہ نہیں۔

ایف ٹی کا ابتدائی دعویٰ

ایف ٹی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مشیروں نے امریکی حکام کو بلوچستان کے شہر پسنی میں نیا بندرگاہی منصوبہ پیش کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ تجویز فیلڈ مارشل منیر کی واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل پیش کی گئی تھی۔

اسلام آباد کا ردعمل

پاکستانی حکام نے ایف ٹی کی رپورٹ کو غیر ذمہ دارانہ صحافت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ “جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو پھیلا رہی ہے۔

ایک سینئر اہلکار نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا نجی شعبے کی تجاویز کو ریاستی پالیسی سمجھنے کی غلطی نہیں کی جانی چاہیے۔

عرب نیوز

عرب نیوز کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی حکام نے کہا کہ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ حکومتی یا فوجی پالیسی کی ترجمان نہیں ہے۔

ایف ٹی کی ترمیم اور اس کے اثرات

فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں خاموشی سے ترمیم کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ وہ نامعلوم ذرائع پر مبنی تھی۔

تاہم تب تک یہ خبر بھارتی اور پی ٹی آئی سے وابستہ سوشل میڈیا حلقوں میں آگ کی طرح پھیل چکی تھی۔

گمراہ کن اطلاعات

اسلام آباد میں ماہرین کا خیال ہے کہ ایف ٹی کی رپورٹ بھارت اور پی ٹی آئی کی منفی پروپیگنڈا مہم کا حصہ لگتی ہے۔

سفارتی توازن

اس موقع پر حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر ملک کے ساتھ تعلقات استوار کرے گا جو ہماری خودمختاری کا احترام کریں۔

ترمیم کے باوجود نقصان ہو چکا

ماہرین کے مطابق ایف ٹی کی ترمیم کے باوجود یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح غیر مصدقہ اطلاعات بین الاقوامی سطح پر گھمبیر نتائج پیدا کر سکتی ہیں۔

دیکھیں: بلوچستان لبریشن فرنٹ کے شہیک بلوچ نے بی وائے سی کے ’جبری گمشدگیوں‘ کے بیانیے کو بے نقاب کر دیا

متعلقہ مضامین

شی جن پنگ نے چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ خلائی مہم کو دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کی نمایاں مثال قرار دیا ہے۔

November 25, 2026

کالعدم بی ایل اے نے بشیر زیب کو ہٹا کر رحمان گل کو نیا سربراہ مقرر کر دیا۔ اس اچانک تبدیلی کے پس منظر اور مستقبل کی حکمت عملی کا مختصر تجزیہ۔

November 25, 2026

ایم کیو ایم پاکستان نے 29 نومبر کو شاہراہِ فیصل پر ریلی اور باغِ جناح میں عوامی جلسے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے کمشنر کراچی سے اجازت طلب کرلی گئی۔

November 25, 2026

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں زیر تعمیر سات منزلہ عمارت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ 40 سے 45 افراد کی موجودگی کا خدشہ ہے۔

November 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *