بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو مودی ہاؤس کے باہر احتجاج اور دھرنے کے دوران پولیس نے حراست میں لے لیا۔

July 21, 2026

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے دیرینہ تعلقات شدت پسند گروہ کے خلاف کارروائی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

July 21, 2026

معروف امریکی جریدے فارن افیئرز نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری سنگین بحران میں کامیاب سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

July 21, 2026

امریکی محکمہ دفاع نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تقریباً 100 امریکی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

July 21, 2026

افغانستان میں طالبان مخالف عسکری تحاریک بدخشاں سے آگے بڑھ کر کاپیسا اور دیگر علاقوں میں اپنی سرگرمیاں تیز کر رہی ہیں۔

July 21, 2026

نئی دہلی میں نیت پیپر لیک کے خلاف احتجاج کے دوران طلبہ نے بھارتی وزیر تعلیم سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔

July 21, 2026

یورپی جی ایس پی پلس پر دباؤ کی کوششیں بے نقاب، پاکستان کا دوٹوک مؤقف: اصلاحات جاری، سیاسی مہمات مسترد کر دی

پاکستان 2014 سے اس اسکیم کا حصہ ہے اور اس کے تحت درکار تمام 27 بین الاقوامی کنونشنز کی توثیق کر چکا ہے، جن میں انسانی حقوق، لیبر، ماحولیات اور گورننس سے متعلق قوانین شامل ہیں۔
جی ایس پی پلس پر دباؤ

یرون ملک بعض عناصر انسانی حقوق کے معاملات کو سیاسی دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے یورپی اداروں کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ پاکستان کے معاشی مفادات کو نقصان پہنچایا جا سکے۔

April 5, 2026

اسلام آباد: پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے خلاف بیرون ملک سرگرم بعض عناصر کی مہم پر حکومت اور تجزیہ کاروں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے سیاسی مقاصد کیلئے انسانی حقوق کے بیانیے کے استعمال کی کوشش قرار دیا ہے۔

حکام کے مطابق جی ایس پی پلس پاکستان کیلئے نہایت اہم معاشی سہولت ہے، جس کے تحت یورپی یونین کی مارکیٹ میں تقریباً 66 فیصد مصنوعات پر ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہے، جس سے برآمدات، صنعت اور روزگار کو فروغ ملا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان 2014 سے اس اسکیم کا حصہ ہے اور اس کے تحت درکار تمام 27 بین الاقوامی کنونشنز کی توثیق کر چکا ہے، جن میں انسانی حقوق، لیبر، ماحولیات اور گورننس سے متعلق قوانین شامل ہیں۔

حکام کے مطابق پاکستان کی تعمیل محض اعلانات تک محدود نہیں بلکہ قانون سازی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے عملی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان میں گھریلو تشدد کے خلاف قوانین، صحافیوں کے تحفظ کا قانون، انسداد زیادتی ایکٹ، ٹرانس جینڈر حقوق کا قانون اور بچوں کے تحفظ کیلئے زینب الرٹ ایکٹ شامل ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیرون ملک بعض عناصر انسانی حقوق کے معاملات کو سیاسی دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے یورپی اداروں کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ پاکستان کے معاشی مفادات کو نقصان پہنچایا جا سکے۔

حکام نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کو درپیش سکیورٹی چیلنجز، خصوصاً دہشتگردی اور بیرونی مداخلت، ایک پیچیدہ صورتحال پیدا کرتے ہیں، جس میں بعض گروہ انسانی حقوق کے بیانیے کو استعمال کر کے اپنی سرگرمیوں کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔

دوسری جانب ماہرین نے نشاندہی کی کہ خطے کے دیگر ممالک میں بھی انسانی حقوق سے متعلق سنگین مسائل موجود ہیں، تاہم پاکستان کو غیر متناسب طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو عالمی نظام میں دوہرے معیار کی نشاندہی کرتا ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان جی ایس پی پلس کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے لے رہا ہے اور اصلاحات کا عمل جاری ہے، جبکہ یورپی یونین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس معاملے کو غیر جانبدار اور قواعد پر مبنی انداز میں دیکھے۔

پاکستان نے واضح کیا ہے کہ جی ایس پی پلس کو سیاسی دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے بلکہ اسے ترقی پذیر ممالک کی معاشی بہتری اور استحکام کیلئے برقرار رکھا جانا چاہیے۔

دیکھئیے:جی ایس پی پلس اسٹیٹس ختم کروانے کی کوششیں معاشی تخریب کاری ہیں، سیاسی قیادت کا متفقہ مؤقف

متعلقہ مضامین

بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو مودی ہاؤس کے باہر احتجاج اور دھرنے کے دوران پولیس نے حراست میں لے لیا۔

July 21, 2026

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے دیرینہ تعلقات شدت پسند گروہ کے خلاف کارروائی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

July 21, 2026

معروف امریکی جریدے فارن افیئرز نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری سنگین بحران میں کامیاب سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

July 21, 2026

امریکی محکمہ دفاع نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تقریباً 100 امریکی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

July 21, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *