برطانوی جریدے ‘دی ٹیلی گراف’ کی رپورٹ نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار کے دوران افغانستان میں بڑھتی ہوئی غربت، 34 لاکھ شہریوں کے انخلا، خواتین پر پابندیوں اور انسانی بحران کی سنگین تصویر پیش کر دی ہے۔

August 15, 2026

طالبان کے وزیرِ دفاع ملا محمد یعقوب کے الزامات پر پاکستان نے واضح کیا ہے کہ تعلقات میں بہتری کے لیے افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی کی دہشت گردی پر ٹھوس اور قابلِ تصدیق کارروائی ضروری ہے۔

August 15, 2026

یومِ آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، ان کے تجربے کو قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ قرار دیا۔

August 15, 2026

ذبیح اللہ مجاہد کے بی بی سی انٹرویو نے طالبان حکومت کے 5 سال بعد بھی افغانستان میں سیاسی عدم شمولیت، 20 سالہ عبوری نظام اور پابندیوں پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

August 15, 2026

خاران کے علاقے لجے میں سکیورٹی فورسز کا فتنۂ ہندوستان کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ابتدائی طور پر 7 دہشتگرد ہلاک، سرچ آپریشن جاری۔

August 15, 2026

شمالی وزیرستان کے ٹنڈی گاؤں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مارٹر گولے کی زد میں آ کر ٹی ٹی پی کا خطرناک خارجی دہشتگرد ابوبکر عرف سبین ہلاک ہو گیا۔

August 15, 2026

پاکستان نے چین کا 1.4 ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کر دیا

پاکستان نے چین کا 1.4 ارب ڈالر کا کمرشل قرض ادا کر دیا ہے، جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے چند ہفتوں میں قرض کی دوبارہ فنانسنگ کی امید ظاہر کی ہے۔
پاکستان نے چین کا 1.4 ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کر دیا

پاکستان نے چین کا 1.4 ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کر دیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے سینیٹ کمیٹی کو بیرونی ادائیگیوں اور رول اوور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

July 30, 2026

پاکستان نے چین سے حاصل کردہ 1.4 ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کر دیا ہے۔ حکام کو توقع ہے کہ چینی بینک چند ہفتوں میں اس قرض کی دوبارہ فنانسنگ کر دیں گے، جس سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مزید استحکام ملنے میں مدد ملے گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جولائی کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر 2.2 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے ادا کیے ہیں۔ اس میں چین کا کمرشل قرض اور 80 کروڑ ڈالر دیگر بیرونی واجبات شامل ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق چین سے قرض کی دوبارہ فراہمی میں معمولی تاخیر متوقع ہے، تاہم یہ رقم آئندہ چند ہفتوں کے دوران دوبارہ موصول ہو جائے گی۔ گزشتہ تین برسوں میں اسٹیٹ بینک نے ذخائر مضبوط بنانے کے لیے اوپن مارکیٹ سے 28 ارب ڈالر خریدے ہیں، جس سے بیرونی مالیاتی پوزیشن بہتر ہوئی ہے۔

جمیل احمد نے بتایا کہ مالی سال کے دوران پاکستان پر بیرونی قرضوں کی ادائیگی کا دباؤ پہلے کے مقابلے میں کم ہوا ہے۔ رواں مالی سال میں مجموعی بیرونی قرضوں اور واجبات کی ادائیگی کا تخمینہ 21.5 ارب ڈالر ہے، جبکہ گزشتہ برس یہ حجم 26.5 ارب ڈالر تھا، جس میں 3.5 ارب ڈالر سود پر مشتمل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو دوست ممالک کی جانب سے موجودہ مالی معاونت برقرار رکھنے کی ضرورت ہوگی۔ اس کے تحت سعودی عرب اور چین کے مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر کے ڈپازٹس اور قرضوں کے رول اوور کی توقع ہے۔

مرکزی بینک نے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور بیرونی ادائیگیوں کے مؤثر انتظام کے لیے اپنی حکمت عملی پر عمل جاری رکھے گا تاکہ قومی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر مضبوط بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

برطانوی جریدے ‘دی ٹیلی گراف’ کی رپورٹ نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار کے دوران افغانستان میں بڑھتی ہوئی غربت، 34 لاکھ شہریوں کے انخلا، خواتین پر پابندیوں اور انسانی بحران کی سنگین تصویر پیش کر دی ہے۔

August 15, 2026

طالبان کے وزیرِ دفاع ملا محمد یعقوب کے الزامات پر پاکستان نے واضح کیا ہے کہ تعلقات میں بہتری کے لیے افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی کی دہشت گردی پر ٹھوس اور قابلِ تصدیق کارروائی ضروری ہے۔

August 15, 2026

یومِ آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، ان کے تجربے کو قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ قرار دیا۔

August 15, 2026

ذبیح اللہ مجاہد کے بی بی سی انٹرویو نے طالبان حکومت کے 5 سال بعد بھی افغانستان میں سیاسی عدم شمولیت، 20 سالہ عبوری نظام اور پابندیوں پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

August 15, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *